Baba Ka Dhaba: وائرل ویڈیو نے لوٹائی بزرگ جوڑے کی مسکان، اب Zomato پر درج ہوا، بابا کا ڈھابہ
سوشل میڈیا (Social media) پر وائرل ہونے کے بعد بابا کا ڈھابہ (Baba Ka Dhaba) اب آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ زومیٹو (Zomato) پر درج ( Listed on Zomato) ہوگیا ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Oct 11, 2020 02:52 PM IST

Elderly Delhi Couple's 'Baba Ka Dhaba' Went Viral Overnight. Now They're Listed on Zomato
سوشل میڈیا (Social media) پر وائرل ہونے کے بعد بابا کا ڈھابہ (Baba Ka Dhaba) اب آن لائن فوڈ ڈلیوری ایپ زومیٹو (Zomato) پر درج ( Listed on Zomato) ہوگیا ہے۔ دہلی والے اب گھر بیٹھے بابا کا ڈھابہ (Baba Ka Dhaba) سے کھانا منگوا سکتے ہیں۔ کمپنی نے ٹویٹ کر کے بتایا بابا کا ڈھابہ اب زومیٹو پر ( Listed on Zomato) درج ہے۔ ہماری ٹیم وہاں کے بزرگ جوڑے کے ساتھ کام کر رہی ہے تاکہ وہ کھانا ڈلیور کر سکیں۔
آپ کو بتادیں کہ سوشل میڈیا (Social media) پر دو دن پہلے ایک ویڈیو وائرل ہونا شروع ہوا۔ ویڈیو ایک بزرگ جوڑا شوہر اور بیوی کو لے کر تھا کہ کیسے یہ جوڑا پچھلے کئی سالوں سے دہلی کے مالویہ نگر (Delhi's Malviya Nagar) میں بابا کا ڈھابہ نام سے ایک دکان چلا رہے ہیں لیکن لاک ڈاؤن کی وجہ سے ان کی کمائی بالکل بند ہو گئی۔ کمائی بند ہو جانے سے پریشانیاں اتنی ہو گئیں کہ کھانے تک کے پیسے نہیں رہے۔
UPDATE: baba ka dhaba is now listed on zomato and our team is working with the elderly couple there to enable food deliveries
thank you to the good people of the internet for bringing our attention to this ❤️
— zomato india (@ZomatoIN) October 8, 2020
ایک شخص نے ان کا ویڈیو ریکارڈ کر کے سوشل میڈیا پر شیئر کیا تو کیا عام اور کیا خاص سبھی نے ان کی مدد کے لیے سامنے آنا شروع کر دیا۔ کچھ سیلیبریٹیز (جس میں کچھ بالی ووڈ سے جڑے لوگ ہیں) تو کچھ بڑے کھلاڑی سبھی نے ان کی مدد کے لیے آگے آنے کی گزارش کی۔
بابا کا ڈھابہ (Baba Ka Dhaba) پر جمع ہوئی بھیڑ۔۔
ویڈیو کے وائرل (video viral) ہونے اور روینہ ٹنڈن کے پیغام دینے کے بعد بابا کا ڈھابہ (Baba Ka Dhaba پر بھیڑ لگ گئی ہے۔ لوگ الگ۔الگ طرح سے بابا کی مدد کرتے ہوئے نظر آرہے ہیں۔ کوئی ڈھابے پر کھانا کھانے آیا ہے تو کوئی بابا کی مدد کے لیے انہیں پیسے دینے کے لئے آرہا ہے۔ اس کے بعد بابا کے ڈھابے کی تصویر ہی بدل گئی ہے۔ ڈھابے کے باہر لوگوں کی بھیڑ لگی ہے۔