உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Electric Vehicle: الیکٹرک اور پٹرول گاڑی کی قیمت ایک جیسی ہوگی، نتن گڈکری نے دیا بیان

    ہندوستان میں جلد ہی الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ شروع کرنے کے لئے ٹیسلا کو دی گئی دعوت

    ہندوستان میں جلد ہی الیکٹرک وہیکل مینوفیکچرنگ شروع کرنے کے لئے ٹیسلا کو دی گئی دعوت

    گڈکری نے انڈین چیمبر آف کامرس (Indian Chamber of Commerce) کے سالانہ جنرل میٹنگ مالیاتی سال 2021 کے اجلاس سے خطاب کیا، جس کی میزبانی ڈیجیٹل طور پر کی گئی تھی۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ ’’دو سال کے اندر الیکٹرانک وہیکل کی قیمت پیٹرول گاڑیوں کے بربرا ہو گی۔ حکومت الیکٹرانک وہیکل چارج کرنے کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے‘‘۔

    • Share this:
      مرکز اور ریاستی حکومتیں گاڑیوں کی خریداری کے خواہش مندوں کو الیکٹرک کاریں (electric cars) استعمال کرنے کی ترغیب دیتی رہی ہے۔ ہندوستان میں ای وی مارکیٹ ملک کی مجموعی موٹر گاڑیوں کی صنعت کا ایک بہت ہی معمولی حصہ بنی ہوئی ہے۔ اس کی بنیادی وجوہات میں سے ایک ای وی خاص طور پر الیکٹرک کاروں کی زیادہ قیمت ہے۔

      اس سب کے پیش نظر اب مرکزی وزیر برائے سڑک نقل و حمل اور شاہراہیں نتن گڈکری (Nitin Gadkari) نے کہا ہے کہ ہندوستان چیزوں کا رخ موڑنے اور الیکٹرک گاڑیوں کی قیمت کو پٹرول اور ڈیزل گاڑیوں کے برابر کرنے میں مصروف ہے اور توقع ہے کہ ای وی انقلاب کا دور ہندوستان میں شروع ہوگا۔

      ای وی کی قیمت زیادہ ہے کیونکہ ان کی تعداد کم ہے۔
      ای وی کی قیمت زیادہ ہے کیونکہ ان کی تعداد کم ہے۔


      گڈکری نے انڈین چیمبر آف کامرس (Indian Chamber of Commerce) کے سالانہ جنرل میٹنگ مالیاتی سال 2021 کے اجلاس سے خطاب کیا، جس کی میزبانی ڈیجیٹل طور پر کی گئی تھی۔ اس دوران انھوں نے کہا کہ ’’دو سال کے اندر الیکٹرانک وہیکل کی قیمت پیٹرول گاڑیوں کے بربرا ہو گی۔ حکومت الیکٹرانک وہیکل چارج کرنے کی سہولیات کو بڑھانے کے لیے کام کر رہی ہے‘‘۔

      انہوں نے کہا کہ ’’ہم 2023 تک بڑی شاہراہوں پر 600 ای وی چارجنگ پوائنٹس قائم کریں گے۔ حکومت اس بات کو بھی یقینی بنانا چاہتی ہے کہ چارجنگ اسٹیشن قابل تجدید ذرائع جیسے شمسی یا ہوا سے چلنے والی بجلی سے چل رہے ہوں‘‘۔
      گڈکری نے کہا کہ ’’ای وی کی قیمت زیادہ ہے کیونکہ ان کی تعداد کم ہے۔ ہندوستان بڑے پیمانے پر ای وی انقلاب کی توقع کر رہا ہے، جس میں 250 اسٹارٹ اپ کاروبار لاگت سے موثر ای وی ٹیکنالوجی کی تخلیق میں مصروف ہیں۔ مزید برآں بڑے کار ساز ادارے ای وی گاڑیوں کی لاگت کو کم کرنے کے لیے ایک دوسرے سے مقابلہ کررہے ہیں‘‘۔

      ورچوئل ایونٹ سے خطاب کرتے ہوئے وزیر نے متبادل ایندھن جیسے ایتھنول اور کمپریسڈ نیچرل گیس (سی این جی) کے استعمال پر زور دیا تاکہ روایتی ایندھن جیسے پٹرول اور ڈیزل پر انحصار کم کیا جا سکے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: