ایلون مسک کا اعلان، اب ٹوئٹر پر’بلو ٹک‘ کے لیے ادا کرنے ہوں گے 8 ڈالر
ایلون مسک کا اعلان، اب ٹوئٹر پر’بلو ٹک‘ کے لیے ادا کرنے ہوں گے 8 ڈالر۔ علامتی تصویر ۔
ایلون مسک کے ہاتھ میں کمان آنے کے بعد ٹوئٹر نے بڑا ایکشن لیا تھا۔ ٹوئٹر نے 26 اگست سے 25 ستمبر کے درمیان بچوں کے ساتھ جنسی ہراسانی اور فحاشی پر مبنی مواد کو فروغ دینے والے اکاونٹس پر ایکشن لیا تھا۔
ٹوئٹر کے نئے مالک ایلون مسک نے ٹوئٹر پر بلو ٹک کی قیمتوں کو لے کر بڑا اعلان کردیا ہے۔ ایلون مسک نے اعلان کیا ہے کہ ٹوئٹر پر بلو ٹک کی قیمت 8 ڈالر فی ماہ ہوگی۔ ہندوستانی روپے میں 660.63 روپے اب بلو ٹک کے لیے ادا کرنے ہوں گے۔
ایلون مسک نے ٹوئٹ کر کے دی اطلاع ایلون مسک کے مطابق، ٹوئٹر پر بلو ٹک کی قیمت 8 ڈالر فی ماہ ہوگی۔ جس کو ہندوستانی کرنسی میں 660.63 روپے بلو ٹک کے لیے اداکرنے ہوں گے۔
بلو ٹک کو لے کر سامنے آئی تھی یہ اطلاع اس سے پہلے یہ اطلاع سامنے آئی تھی کہ ٹوئٹر پر بلو ٹک طریقہ میں تبدیلی ہونے والی ہے۔ جس کے تحت صارفین کو بلو ٹک کے لیے 1600 روپے سے زیادہ ادا کرنے کی بات سامنے آئی تھی۔ اس میں یوزر کو کئی نئے فیچر اور ٹوئٹس کو ایڈٹ کرنے کی بات سامنے آئی تھی۔
ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدا بتادیں کہ دنیا کے سب سے امیر شخص ایلون مسک نے حال میں ٹوئٹر کو خرید لیا تھا۔ جس کے بعد انہوں نے ٹوئٹ کر تے ہوئے کہا تھا کہ اب چڑیا آزاد ہوگئی ہے۔
پراگ اگروال سمیت کئی ملازمین پر لیا ایکشن ایلون مسک نے ٹوئٹر کو خریدنے کے بعد ایکشن لیا تھا۔ جس کے بعد ایلون مسک نے کمپنی کے سی ای او پراگ اگروال کو باہر نکال دیا تھا۔ ساتھ ہی مسک نے کمپنی کی حصولیابی کے بعد ٹوئٹر کے ڈائریکٹر گروپ کو بھی تحلیل کردیا تھا۔
ہندوستانی اکاونٹس پر لگائی پابندی ایلون مسک کے ہاتھ میں کمان آنے کے بعد ٹوئٹر نے بڑا ایکشن لیا تھا۔ ٹوئٹر نے 26 اگست سے 25 ستمبر کے درمیان بچوں کے ساتھ جنسی ہراسانی اور فحاشی پر مبنی مواد کو فروغ دینے والے اکاونٹس پر ایکشن لیا تھا۔ ٹوئٹر نے 52 ہزار 141 ہندوستانی اکاونٹس پر پابندی لگائی تھی۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔