உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدی معاملے میں کیس واپس لینے کے دئیے اشارے، ڈیل کے لئے 44 بلین ڈالر کی پیشکش

    ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدی معاملے میں کیس واپس لینے کے دئیے اشارے، ڈیل کے لئے 44 بلین ڈالر کی پیشکش

    ایلون مسک نے ٹوئٹر خریدی معاملے میں کیس واپس لینے کے دئیے اشارے، ڈیل کے لئے 44 بلین ڈالر کی پیشکش

    مسک نے ٹوئٹر کی ڈیل کو منسوخ کردیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹوئٹر نے اہیں اپنے پلیٹ فارم پر فرضی اکاونٹ کی تعداد کے بارے میں صحیح معلومات نہیں دی اور انہیں گمراہ کیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai, India
    • Share this:
      ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک نے ایک بار پھر ٹوئٹر کے حصول کے لئے 44 ارب ڈالر کی ڈیل پر آگے بڑھنے کا اشارہ دیا ہے۔ ساتھ ہی مسک ٹوئٹر کو خریدنے کو لے کر قانونی لڑائی ختم کرنے کی بھی بات کہی ہے۔ بلومبرگ میں کچھ ذرائع کے حوالے سے آئی خبر کے عبد ٹوئٹر کے شیئروں میں اُچھال کی وجہ سے کاروبار روکنا پڑا۔ مسک نے ٹوئٹر کو 54.20 ڈالر فی شیئر پر خریدنے کی پیشکش کی تھی۔ اس خبر کے بعد کمپنی کے شیئر 13 فیصد چڑھ کر 47.95 روپے فی ڈالر پر پہنچ گئے۔ اس سے شیئروں کا کاروبار روکنا پڑا۔

      ٹوئٹر کے شیئر میں ہوا اضافہ
      نیوز ایجنسی رائٹرس نے بلومبرگ نیوز کے حوالے سے بتایا کہ مسک ٹوئٹر کو خریدنے کے لئے فی شیئر 54.20 ڈالر جاری رکھنے کی تجویز رکھ رہے ہیں۔ اس خبر کے آنے کے بعد ٹوئٹر کے شیئر کی قیمتوں میں 13 فیصد کا اضافہ درج کیا گیا۔ حالانکہ اس کے برعکس ٹیسلا کے شیئروں میں قریب 3 فیصدی کی گراوٹ آگئی۔

      خط لکھ کر دی تجویز
      رائٹرز کے مطابق، ٹیسلا کے سربراہ مسک نے ٹویٹر کو لکھے گئے خط میں یہ پیشکش کی ہے۔ معلوم ہو کہ مسک نے رواں سال جولائی میں ٹوئٹر خریدنے کا اعلان کیا تھا۔ تاہم، اس کے 44 بلین ڈالر کے تنازعہ اور ٹوئٹر کے ساتھ قانونی جنگ کی وجہ سے یہ معاہدہ منسوخ کر دیا گیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:
      ایپل جیسی کمپنیوں کو 45 ارب کی مراعات دے گا مرکز، چین کے پروڈکشن Base کو ملے گا چیلنج

      یہ بھی پڑھیں:
      بڑی خبر! سستا ہوگا کھانے کا تیل اور سونا و چاندی! سرکار نے بیس امپورٹ پرائس میں کی کٹوتی

      مسک نے منسوخ کی تھی ڈیل
      مسک نے ٹوئٹر کی ڈیل کو منسوخ کردیا تھا، جس میں انہوں نے کہا تھا کہ ٹوئٹر نے اہیں اپنے پلیٹ فارم پر فرضی اکاونٹ کی تعداد کے بارے میں صحیح معلومات نہیں دی اور انہیں گمراہ کیا۔ ٹوئٹر بائے آوٹ ڈیل پر نئی رپورٹ 17 اکتوبر کو ڈیلاویئر کورٹ سے سماعت سے پہلے آنے والی ہے، جہاں دونوں فریق کے درمیان بائے آوٹ ڈیل پر تصادم کا اندیشہ ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: