உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Elon Musk نے اب Twitter میں خریدی شراکت داری، خبر سے 28 فیصد اچھل گئے شیئر

    Elon Musk  نے اب میں Twitter خریدی شراکت داری، خبر سے 28 فیصد اچھل گئے شیئر

    Elon Musk نے اب میں Twitter خریدی شراکت داری، خبر سے 28 فیصد اچھل گئے شیئر

    دنیا کے سب سے امیر شخص اور ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلن ماسک (Elon Musk) نے سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر میں 9.2 فیصد شراکت داری خریدی ہے۔ Twitter نے امریکی شیئر بازاروں کو بھیجی ایک اطلاع میں یہ جانکاری دی ہے۔

    • Share this:
      دنیا کے سب سے امیر شخص اور ٹیسلا اور اسپیس ایکس جیسی کمپنیوں کے مالک ایلن ماسک (Elon Musk) نے سوشل میڈیا کمپنی ٹوئٹر میں 9.2 فیصد شراکت داری خریدی ہے۔ Twitter نے امریکی شیئر بازاروں کو بھیجی ایک اطلاع میں یہ جانکاری دی ہے۔ اس خبر کے بعد پری مارکیٹ ٹریڈ میں ٹوئٹر (Twitter) کے شیئروں میں تقریباً 28 فیصد تک اچھال آئی۔


       Twitter نے بتایا کہ ایلن مسک نے اپنے ایک ٹرسٹ کے ذریعہ ٹوئٹر میں پیسیو شراکت داری (Passive Stake) خریدی ہے۔ پیسیو شراکت داری کا مطلب ہوتا ہے کہ شیئر ہولڈر کمپنی کے روزانہ کے کام کاج میں کوئی دخل نہیں دیتا ہے اور وہ صرف شیئروں سے لمبی مدت میں ملنے والے فائدے کو دھیان میں رکھ کر سرمایہ کاری کرتا ہے۔

      خبر لکھے جانے کے وقت ٹوئٹر کے شیئر پری مارکیٹ ٹرینڈنگ میں 28.49 فیصد کی اچھال کے ساتھ 50.51 ڈالر فی شیئر کی قیمت پر کاروبار کر رہے تھے۔ ٹوئٹر نے بتایا کہ ایلن ماسک کے پاس کمپنی تقریباً 7.35 کروڑ شیئر ہیں۔ جمعہ کی بند قیمت کے مطابق ٹوئٹر میں ایلن مسک کی شراکت داری تقریباً 2.89 ارب ڈالر کی ہوگی۔

      یہ بھی پڑھیں۔

      SBI Fraud Alert :بینک نے کیا ’اسکرین شیئرنگ‘ فراڈ سے الرٹ، جانیے کیا ہے محفوظ رہنے کا طریقہ

      Elon Musk نے یہ شراکت داری ایسے وقت میں خریدی ہے، جب کچھ دنوں پہلے ہی انہوں نے ایک ٹوئٹ میں کہا تھا کہ وہ ایک نیا سوشل میڈیا پلیٹ فارم بنانے پر سنجیدگی سے غور کر رہے ہیں۔ ایلن ماسک ٹوئٹر پر کافی مقبول ہیں اور انہیں 8 کروڑ سے زیادہ لوگ فالو کرتے ہیں۔ حالانکہ اس کے باوجود وہ کئی بار ٹوئٹر کو لے کر تنقید بھی کر چکے ہیں۔

      حال ہی میں انہوں نے ٹوئٹر پر ایک پول کے ذریعہ صارفین سے پوچھا تھا کہ کیا انہیں لگتا ہے کہ ٹوئٹر بولنے کی آزادی کے اصولوں پر سختی سے عمل کرتی ہے اور یہ جمہوریت کو خطرے میں ڈالنے والی بات ہے۔ ایلن مسک نے صارف کو سوچ سمجھ کر ووٹ دینے کو کہا تھا اور یہ بھی کہا تھا کہ اس پول کے نتیجے کافی اہم ہوں گے۔ پول میں تقریباً 70 فیصد صارفین نے انہیں نہیں میں جواب دیا تھا۔

       

      Published by:Nisar Ahmad
      First published: