உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹویٹر سمیت پانچ کمپنیوں کے مالک ایلون مسک، ہفتے میں کرتے ہیں 120 گھنٹے کام، جانئے کیوں

    ٹوئٹر پر ہر اس صارف کو بلیو ٹک فراہم کی جائی گی جو ہر مہینے 650 روپے (8 ڈالر) ادا کرئے گا۔

    ٹوئٹر پر ہر اس صارف کو بلیو ٹک فراہم کی جائی گی جو ہر مہینے 650 روپے (8 ڈالر) ادا کرئے گا۔

    ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے ایلون مسک کی مصروفیات بھی بڑھی ہے، پہلے ہفتے میں 80 گھنٹے کام کرتا تھا لیکن آب 120 گھنٹوں تک کرتا ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ فی الحال میں سارا وقت ٹوئٹر پر خرچ کرتا ہوں۔ مسک نے کئی ممالک میں iOS صارفین کے لیے ٹوئٹر ویئرفیکیشن سبسکرپشن شروع کر دی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Delhi | Kolkata | Jammu and Kashmir | Mumbai | Hyderabad
    • Share this:

      نئی دہلی : ٹیسلا کے سی ای او ایلون مسک اب ٹویٹر سمیت پانچ کمپنیوں کے مالک ہیں۔ مسک پہلے ہی ٹیسلا، نیورلنک، اسپیس ایکس اور کاسمیٹک برانڈ دی بورنگ کمپنی چلے رہے تھے ۔ تاہم ٹوئٹر خریدنے کے بعد سے مسک کی مصروفیات مزید بڑھ گئی ہیں ۔ نیویارک میں 4 نومبر کو  منعقد سالانہ رون بیرن کانفرنس کے دوران مسک نے انکشاف کیا کہ ٹوئٹر خریدنے کے بعد اب وہ ہفتے میں 120 گھنٹے کام کرتے ہیں۔


      ایلون مسک نے کہا کہ میرے کام کا بوجھ بہت بڑھ گیا ہے، پہلے میں ہفتے میں تقریباً 70 سے 80 گھنٹے کام کرتا تھا، لیکن ٹوئٹر خریدنے کے بعد میں 120 گھنٹوں تک کام کرتا ہوں۔ میں سوتا ہوں، جاگتا ہوں، کام کرتا ہوں، سو جاتا ہوں، کام کرتا ہوں، بس  پورے ہفتے یہی شیڈول ہوتا ہے۔ انٹرویو کے دوران مسک نے کہا کہ فی الحال میں اپنا سارا وقت ٹویٹر پر صرف کر رہا ہوں لیکن ٹوئٹر میں سب صحیح ہونے کے بعد میں اپنی تمام تر توجہ Tesla اور SpaceX پر مرکوز کرو گا۔

      یہ بھی پڑھیں: ٹوئٹر کے آدھے ملازمین کو نکالیں گے ایلون مسک، ورک فرام ہوم کی سہولت بھی بند کرنے کی تیاری



      مسک نے کئی تنازاعات کے بعد بالآخر 44 بلین ڈالر کے معاہدے میں ٹوئٹر کو خرید لیا۔ انہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کو حاصل کرنے کے بعد اس میں کچھ سخت تبدیلیاں کی ہیں ۔ مسک نے ٹوئٹر کی اعلی انتظامیہ بشمول سی ای او پیراگ اگروال، پالیسی اور قانونی سربراہ وجئے گڈے اور چیف فائنانشیل افسر نیل سیگل کو نکال دیا ہے۔ وہیں مسک کے باگ ڈور سنبھالنے کے بعد سے ٹوئٹر کی افرادی قوت میں تقریباً 50 فیصد  کی کمی ہوگئی ہے ۔ مسک نے مائیکرو بلاگنگ ویب سائٹ استعمال کرنے میں بھی تبدیلیاں کی ہیں۔ اب ٹوئٹر پر ہر اس صارف کو بلیو ٹک فراہم کیا جائے گا، جو ہر مہینے 650 روپے (8 ڈالر) ادا کرے گے۔

      مسک نے کئی ممالک میں iOS صارفین کے لیے ٹویٹر ویریفیکشین سبسکرپشن شروع کر دی ہے۔ ان ممالک میں امریکہ، کینیڈا، آسٹریلیا، نیوزی لینڈ اور برطانیہ شامل ہیں۔ انہوں نے اس بات کی بھی تصدیق کی ہے کہ یہ سبسکرپشن ایک مہینے کے اندر ہندوستان میں بھی شروع کی جائے گی ۔

       
      Published by:Faheem Mir
      First published: