உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Twitter Deal:ایلن مسک نے کہا-ٹوئٹر کے اکاؤنٹ حقیقی ہونے کا ثبوت ہے تو ڈیل اب بھی ممکن

    ایلن مسک اب بھی ٹوئٹر ڈیل پر راضی! رکھی یہ شرط۔

    ایلن مسک اب بھی ٹوئٹر ڈیل پر راضی! رکھی یہ شرط۔

    Twitter Deal: مسک نے ٹویٹر کو 29 جولائی کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے سے پیچھے ہٹنے کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے ان کے خلاف جوابی پٹیشن دائر کی ہے۔

    • Share this:
      Twitter Deal: دنیا کی سب سے بڑی الیکٹرانک کار کمپنی ٹیسلا کے مالک ایلون مسک کا کہنا ہے کہ ٹوئٹر اب بھی اس بات کی وضاحت کر سکتا ہے کہ وہ اپنے اکاؤنٹس کے نمونے کیسے جمع کرتا ہے اور اس بات کا پتہ لگاتا ہے کہ آیا وہ حقیقی ہیں، تو 44 بلین ڈالر میں اسے خریدنے کا معاہدہ اصل شرائط پر ہوسکتا ہے۔ حالانکہ اگر یہ پتہ چلتا ہے کہ امریکی سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن کو دی گئی اس کی معلومات غلط ہیں، تو یہ معاہدہ نہیں ہوگا۔

      مسک سے ایک ٹویٹر صارف نے سوال کیا کہ آیا کمیشن کمپنی کے گمراہ کن دعووں کی تحقیقات کر رہا ہے؟اس کے جواب میں مسک نے ہفتے کے روز کہا، 'اچھا سوال ہے۔ وہ ایسا کیوں نہیں کر رہا؟‘‘ دوسری جانب مسک کے اس دعوے کو کہ اسے دھوکہ دیا گیا اور سوشل میڈیا کمپنی سے ڈیل کی گئی، ٹوئٹر نے اسے گمراہ کن اور حقائق کے برعکس قرار دیا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      Twitter controversy:جج نے کہا-ٹوئٹر تنازعہ میں مسک کا جواب آج عام کردیا جائے گا

      MCCI: حیدرآباد میں پہلی بار سہ روزہ بین الاقوامی بزنس سمٹ کا انعقاد، ماہرین تجارت کی شرکت

      یہ بھی پڑھیں:
      Oil Prices: صارفین کیلئے خوشخبری! خوردنی تیل کی قیمتوں میں 10 سے 12 روپے تک کمی کا امکان!

      RBI: ریزروبینک آف انڈیانےریپو ریٹ میں کیااضافہ، ہوم لون پر آپ کی EMIs میں کتناہوگااضافہ؟

      ٹویٹر نے کہا، "کئی کمپنیوں کے ارب پتی بانی مسک، جن کے پاس وال اسٹریٹ کے بینکروں اور وکیلوں کی صلاح ہر وقت دستیاب ہے، ان کو کوئی کس طرح گمراہ کرکے44 ارب ڈالر میں انضمام کا سودا کیسے کرا سکتا ہے۔ یہ کہانی تو سننے میں ہی پوری طرح غلط لگتی ہے۔ مسک نے ٹویٹر کو 29 جولائی کو 44 بلین ڈالر میں خریدنے سے پیچھے ہٹنے کے لیے قدم اٹھاتے ہوئے ان کے خلاف جوابی پٹیشن دائر کی ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: