اپنا ضلع منتخب کریں۔

    ایلون مسک نے کہا-ٹوئٹر انٹرنیٹ پر سب سے دلچسپ پلیٹ فارم، یہاں وہ ملتا ہے جس کے لیے آپ ادائیگی کرتے ہو

    ایلون مسک نے کہا-ٹوئٹر انٹرنیٹ پر سب سے دلچسپ پلیٹ فارم، یہاں وہ ملتا ہے جس کے لیے آپ ادائیگی کرتے ہو

    ایلون مسک نے کہا-ٹوئٹر انٹرنیٹ پر سب سے دلچسپ پلیٹ فارم، یہاں وہ ملتا ہے جس کے لیے آپ ادائیگی کرتے ہو

    دنیا کے سب سے امیر شخص مسک نے 28 اکتوبر کو 44 بلین امریکی ڈالر کے معاہدے میں ٹوئٹر کو حاصل کیا تھا۔ مسک نے ٹوئٹر کی کمان سنبھالتے ہی ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پراگ اگروال سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں کو برخاست کردیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • New Delhi, India
    • Share this:
      ٹوئٹر پر ’بلو ٹک‘ کے لیے ماہانہ فیس لینے کے منصوبے کا اعلان کرنے کے ایک دن بعد مائیکروبلاگنگ سائٹ کے نئے مالک ایلون مسک نے کہا کہ انٹرنیٹ پر ٹوئٹر سب سے دلچسپ پلیٹ فارم ہے اور یہاں آپ کو وہ ملتا ہے جس کے لیے آپ ادائیگی کرتے ہیں۔ مسک نے ٹوئٹ کیا، ٹوئٹر انٹرنیٹ پر سب سے دلچسپ جگہ ہے۔اس لیے آپ ابھی اس ٹوئٹ کو پڑھ رہے ہیں۔

      اس سے پہلے انہوں نے ٹوئٹ کیا تھا، ’ایک ساتھ دائیں اور بائیں دونوں طرف سے حملہ کیا جانا ایک اچھا اشارہ ہے، ’اور‘ آپ کو وہ ملتا ہے جس کے لیے آپ ادائیگی کرتے ہیں۔ ٹوئٹر کے مالک بنتے ہی مسک نے کئی بڑی تبدیلیاں کرنا شروع کردی ہیں۔ سب سے بڑی تبدیلی کے طور پر بلو سبسکرپشن کے لیے پیڈ سروس کو شامل کرنا ہے۔ مسک نے اعلان کیا ہے کہ ایسے یوزرس جن کے نام کے سامنے تصدیق شدہ مارک ’بلو ٹک‘ ہے، جو ٹوئٹر اکاونٹر کی تصدیق کرتا ہے، ان سے ہر مہینے آٹھ ڈالر (قریب 660 روپے) رقم لی جائے گی۔ مسک کے اس اعلان کے بعد طویل عرصے سے پلیٹ فارم پر موجود کچھ یوزرس میں غصہ اور غیر یقینی پیدا ہوگئی ہے۔


      یہ بھی پڑھیں:
      ایلون مسک کا اعلان، اب ٹوئٹر پر’بلو ٹک‘ کے لیے ادا کرنے ہوں گے 8 ڈالر

      یہ بھی پڑھیں:
      مسک نے ٹویٹر کے ملازمتوں میں کمی کا دیاحکم، 75 فیصد ملازمین ہوسکتے ہیں برخواست

      اعلیٰ عہدیداروں کو کیا برخاست
      بتادیں کہ دنیا کے سب سے امیر شخص مسک نے 28 اکتوبر کو 44 بلین امریکی ڈالر کے معاہدے میں ٹوئٹر کو حاصل کیا تھا۔ مسک نے ٹوئٹر کی کمان سنبھالتے ہی ٹوئٹر کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر (سی ای او) پراگ اگروال سمیت کئی اعلیٰ عہدیداروں کو برخاست کردیا۔ وہیں سی ایف او نیڈ سیگل کو بھی برخاست کیا گیا تھا۔ اب مسک اکیلے ہی بورڈ آف ڈائریکٹرس کی ذمہ داری سنبھالیں گے۔ پراگ اگروال، نیڈ سیگل، وجیہ گاڈے سمیت ٹوئٹر کے اعلیٰ عہدیدار ایلون مسک کے نشانے پر طویل عرصے سے تھے۔ ان کے اور مسک کے درمیان ٹوئٹر کے حصولیابی سے پہلے سے کشیدگی و زبانی جنگ جاری تھی۔ یہی وجہ رہی ہے کہ مسک نے اس سوشل میڈیا سائٹ کو حاصل کرتے ہی سب سے پہلے ان کی چھٹی کی۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: