شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور ملٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی، دو ملٹینٹ ہلاک

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملٹینٹوں کے درمیان ایک مختصر تصادم آرائی کے دوران دو ملٹینٹ ہلاک ہو گئے۔

Jul 27, 2019 12:15 PM IST | Updated on: Jul 27, 2019 12:16 PM IST
شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور ملٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی، دو ملٹینٹ ہلاک

شوپیاں میں سیکورٹی فورسز اور ملٹینٹوں کے درمیان تصادم آرائی

جنوبی کشمیر کے ضلع شوپیاں میں ہفتے کی صبح سیکورٹی فورسز اور ملٹینٹوں کے درمیان ایک مختصر تصادم آرائی کے دوران دو ملٹینٹ ہلاک ہو گئے۔ ذرائع کے مطابق ملٹینٹوں کی موجودگی کی مصدقہ اطلاع ملنے پر فوج اور جموں کشمیر پولیس کے اسپیشل آپریشنز گروپ کی ایک ٹیم نے گذشتہ شب شوپیاں کے بونہ بازار گاؤں کو محاصرے میں لے کر تلاشی آپریشن شروع کیا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی آپریشن جاری تھا کہ ہفتہ کی صبح ملٹینٹوں نے سیکورٹی فورسز کی ٹیم پر گولیاں برسائیں جس کے نتیجے میں طرفین کے درمیان معرکہ آرائی چھڑ گئی۔ ذرائع نے بتایا کہ طرفین کے درمیان فائرنگ کے نتیجے میں دو ملٹینٹ مارے گئے جن کی شناخت اور تنظیمی وابستگی معلوم ہونا ابھی باقی ہے۔

آخری اطلاعات موصول ہونے تک علاقے میں ابھی تلاشی آپریشن جاری تھا۔

Loading...

Loading...