اپنا ضلع منتخب کریں۔

    خوشخبری! جانیں کب آئے پی ایف اکاؤنٹ میں پیسہ، مودی حکومت نے دی 8.5 فیصد سود کی منظوری

    اس ماہ آپ کے پی ایف اکاؤنٹ میں زیادہ پیسے آنے والے ہیں۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ EPFO ​​ممبران جلد ہی پی ایف پر سود حاصل کر سکتے ہیں۔ دراصل  مودی حکومت نے مالی سال 2020-21 کے لیے 8.5 فیصد سود کی منظوری دیدی ہے۔

    اس ماہ آپ کے پی ایف اکاؤنٹ میں زیادہ پیسے آنے والے ہیں۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ EPFO ​​ممبران جلد ہی پی ایف پر سود حاصل کر سکتے ہیں۔ دراصل مودی حکومت نے مالی سال 2020-21 کے لیے 8.5 فیصد سود کی منظوری دیدی ہے۔

    اس ماہ آپ کے پی ایف اکاؤنٹ میں زیادہ پیسے آنے والے ہیں۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ EPFO ​​ممبران جلد ہی پی ایف پر سود حاصل کر سکتے ہیں۔ دراصل مودی حکومت نے مالی سال 2020-21 کے لیے 8.5 فیصد سود کی منظوری دیدی ہے۔

    • Share this:

      نئی دہلی: ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او) کے ممبروں کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ اس ماہ آپ کے پی ایف اکاؤنٹ میں زیادہ پیسے آنے والے ہیں۔ یہ مانا جا رہا ہے کہ EPFO ​​ممبران جلد ہی پی ایف پر سود حاصل کر سکتے ہیں۔ دراصل  مودی حکومت نے مالی سال 2020-21 کے لیے 8.5 فیصد سود کی منظوری دیدی ہے۔ جی ہاں EPFO ​​مالی سال 2020-21 کے لیے 8.5 فیصد سود اگست کے مہینے میں بھیجا جا سکتا ہے۔


      6.5 کروڑ ںوکری پیشہ لوگوں (Employee's) کے لیے بڑی خوشخبری ہے۔ ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (ای پی ایف او EPFO) کے 6 کروڑ اکاؤنٹ ہولڈرز طویل عرصے سے اس امید میں تھے کہ جولائی کے آخر میں پی ایف  (PF)   کا پیسہ پی ایف اکاؤنٹ (pf account) میں ٹرانسفر ہو جائے گا لیکن 31 جولائی تک ای پی ایف او EPFO نے ٹرانسفر  نہیں کیا۔ حالانکہ یہ خبر ہے کہ پی ایف کا پیسہ اگست میں یعنی اس مہینے میں پی ایف اکاؤنٹ ہولڈرز (PF Account Holders)   کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کیا جائے گا۔ ای پی ایف او نے اپنے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر پی ایف کی شرح سود  (PF interest rate) سے متعلق اہم معلومات دی ہیں۔
      جانیں ای پی ایف او نے کیا کہا؟ 
      ٹویٹر پر ایک اکاؤنٹ ہولڈر نے ای پی ایف او کو ٹیگ کیا اور سوال پوچھا کہ ای پی ایف او کی جانب سے سود کی رقم کب ٹرانسفر کی جائے گی۔ اس پر  ای پی ایف او نے آفیشل ٹوئٹر ہینڈل پر جواب دیا ہے کہ جب بھی اکاؤنٹ میں سود کریڈٹ  کیا جائے گا  اسے ایک ساتھ جمع کیا جائے گا اور پورا پیسہ دیا جائے گا۔ سود کی وجہ سے کسی کو نقصان نہیں پہنچے گا۔


      حالانکہ ای پی ایف او نے یہ نہیں بتایا کہ سود کی رقم پی ایف اکاؤنٹ میں کب ٹرانسفر کی جائے گی۔ واضح ہو کہ حکومت نے مالی سال 2020-21 کے لیے 8.5 فیصد سود کی منظوری دی ہے۔

      یہاں جانیں کیسے کریں اپنا پی ایف اکاؤنٹ کا پیسہ: تفصیل
      اگر آپ کا یو اے این نمبر ای پی ایف او کے ساتھ رجسٹرڈ ہے تو آپ کے پی ایف بیلنس کی معلومات میسج کے ذریعے موصول ہوگی۔ اس کے لیے آپ کو EPFOHO لکھ کر  7738299899 پر بھیجنا ہوگا۔ آپ کے پی ایف PF   کی معلومات میسج کے ذریعے دستیاب ہوگی۔ اس کے علاوہ ، آپ کو اپنے رجسٹرڈ موبائل نمبر سے  آپ کو 011-22901406  پر ایک مس کال  کرنی ہوگی۔ اس کے بعد  پی ایف کی تفصیلات EPFO ​​کے پیغام کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: