نئی دہلی: پی ایف اکاونٹ ہولڈرس (PF Account Holder) کے لئے 31 دسمبر کو ایک ڈیڈلائن ختم ہورہی ہے۔ دراصل، ایمپلائی پروویڈنٹ آرگنائزیشن یا ای پی ایف او (EPFO) نے سبھی پی ایف اکاونٹ ہولڈرس کے لئے نامنی ایڈ کرنا لازمی کردیا ہے۔ 31 دسمبر 2021 تک یہ کام نہیں کرنے پر پی ایف اکاونٹ ہولڈرس کو کئی طرح کی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑسکتا ہے۔
ای پی ایف او کا یہ قدم پی ایف اکاونٹ ہولڈرس کے زیر کفالت افراد کو تحفظ فراہم کرنا۔ اگر پی ایف اکاونٹ ہولڈرس کے ساتھ کوئی انہونی ہوجاتی ہے، تب نامنی کو انشورنس اور پنشن جیسے فائدے ملتے ہیں۔ حال ہی میں ای پی ایف او نے کہا تھا، ’’ای پی ایف او سبسکرائبرس کو اپنی فیملی کی سوشل سیکورٹی کے لئے ای۔نامینیشن کی سہولت کا فائدہ اٹھانا چاہیے۔ پروویڈنٹ فنڈ، پنشن اور انشورنس سروس کا آن لائن فائدہ اٹھانے کے لئے اپنا ای نامینیشن فائل کریں۔ سبسکرائبر کو اپنی بیوی، بچوں اور والدین کا دھیان رکھنے کے لئے اور آن لائن پی ایف، پنشن اور انشورنس کے ذریعے سے اُن کی سیکورٹی کے لئے اپنا نامی نیشن فائل کرنا بے حد ضروری ہوتا ہے۔‘‘
ایک سے زیادہ نامینی کا نام ایڈ کرسکتے ہیں پی ایف اکاونٹ ہولڈرسپی ایف اکاونٹ ہولڈرس نامینی جوڑنے کا کام آن لائن بھی کرسکتے ہیں۔ ای پی ایف او یہ سہولت دیتا ہے کہ پی ایف اکاونٹ ہولڈرس ایک سے زیادہ نامینی کا نام جوڑ سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ اکاونٹ ہولڈرس نامینی کوملنے والے حصہ داری کو بھی طئے کرسکتا ہے۔
ایسے ایڈ کریں نامینیشن-سب سے پہلے ای پی ایف او (EPFO) کی آفیشل ویب سائٹ اوپن کریں۔
- اب آپ کو UAN اور پاسورڈ کے ذریعے لاگ ان کریں۔
-مینیج سیکشن میں جاکر لنک ای نامینیشن پر کلک کریں۔
- اب نامینی کا نام اور دیگر تفصیلات بھریں۔
-ایک سے زیادہ نامینی ایڈ کرنے کے لئے Add New Button پر کلک کریں۔
- اس کے بعد Save Family Details پر کلک کرتے ہی کارروائی پوری ہوجاتی ہے۔
قومی، بین الاقوامی اور جموں وکشمیر کی تازہ ترین خبروں کےعلاوہ تعلیم و روزگار اور بزنس کی خبروں کے لیے نیوز18 اردو کو ٹویٹر اور فیس بک پر فالو کریں ۔ سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔