بڑی خوشخبری! دیوالی سے پہلے پی ایف اکاؤنٹ میں آنے والے ہیں پیسے، جانئے کتنا ملے گا
ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (EPFO) دیوالی سے ٹھیک پہلے تک 8.5 فیصدی کے سود کی پہلی قسط پی ایف اکاؤنٹ (PF Account) میں جمع کراسکتی ہے۔
- news18 Urdu
- Last Updated: Oct 10, 2020 09:40 PM IST

دیوالی سے پہلے پی ایف اکاؤنٹ میں آنے والے ہیں پیسے
نئی دہلی: ایمپلائز پروویڈنٹ فنڈ آرگنائزیشن (EPFO) دیوالی سے ٹھیک پہلے تک 8.5 فیصدی کے سود کی پہلی قسط پی ایف اکاؤنٹ (PF Account) میں جمع کراسکتی ہے۔ ستمبر میں ہی ای پی ایف او (EPFO) کے سنٹرل بورڈ آف ٹرسٹیز (Central Board of Trustees) نے کہا تھا کہ 31 مارچ 2020 کو ختم ہونے والے مالی سال کے لئے سود کی ادائیگی اس سال کے آخر تک کی جائے گی۔ اس سود کو پہلے 8.15 فیصد ی اور پھر 0.35 فیصدی دو حصوں میں میں تقسیم کیا جائے گا۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق دیوالی تک 8.15 فیصد سود ادا کیا جائے گا۔ اس کے بعد دسمبر تک 0.35 فیصد ادائیگی کی جائے گی۔
کہاں سے سود کی ادائیگی کرے گا EPFO ؟
کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ای پی ایف او (EPFO) کی آمدنی بری طرح متاثر ہوئی۔ اس کے بعد مرکزی ادارہ نے سود کی شرح کا ریویو کیا۔ جائزہ لینے کے بعد بورڈ نے حکومت کو سود کی شرح 8.5 فیصد رکھنے کی سفارش کی۔ وزارت محنت (Labour Ministry) نے اس بارے میں معلومات دی تھیں۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ قرض کی آمدنی سے 8.15 فیصد سود آئے گا جبکہ 8.35 فیصد ای ٹی ایف (Exchange Traded Fund) کی فروخت کے ذریعے جٹایا جائے گا۔
کوروناوائرس کے دوران 35 ہزار کروڑ سے زیادہ رقم کا سیٹلمینٹ
کورونا وائرس وبا کے بحران کے پیش نظر کووڈ ۔19 ایڈوانس اور بیماری سے متعلق کلیمس کا سیٹلمینٹس تیزی سے کیا گیا ہے۔ اس کے لئے ای پی ایف او (EPFO) نے دونوں کٹیگری میں آٹو موڈ کے ذریعےسیٹلمینٹ پروسیز پیش کیا تھا۔ اس کے تحت زیادہ ترکلیمس کو محض 3 دن میں ہی نمٹایا گیا۔ عام طور سے قانونی طور پر ایسا کرنے میں 20 دن کا وقت لگتا ہے۔