ہوم » نیوز » معیشت

جیف بیزوس اور مارک زکربرگ کے ساتھ کام کرچکے اس شخص نے کیا دلچسپ انکشاف ، پڑھ کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران

ایمیزون کے بانی جیف بیزوس اور فیس بک کے فاونڈر مارک زکربرگ کے ساتھ تقریبا 20 سالوں تک کام کرنے والے ڈین روز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دلچسپ انکشاف کیا ہے ۔ ڈین نے بیزوس اور مارک زکربرگ کے بارے میں وہ باتیں کہی ہیں ، جو شاید ہی اب تک آپ کو معلوم ہوں گی ۔

  • Share this:
جیف بیزوس اور مارک زکربرگ کے ساتھ کام کرچکے اس شخص نے کیا دلچسپ انکشاف ، پڑھ کر آپ بھی رہ جائیں گے حیران
مارک زکربرگ اور جیف بیزوس ۔ فائل فوٹو ۔

کبھی نہ کبھی آپ کے ذہن میں بھی یہ خیال ضرور آیا ہوگا کہ دنیا کے سب سے امیر شخص جیف بیزوس (Amazon founder Jeff Bezos) یا پھر فیس بک کے فاونڈر مارک زکربرگ  (Facebook Founder Mark Zuckerberg) کیسے کام کرتے ہوں گے ؟ کام کو لے کر ان کی سوچ کیسی ہوگی ؟ ان کا ورکنگ اسٹائل کیسا ہوگا ؟ کام کی جگہ پر ان کا رویہ کیسا ہوگا ؟ ذاتی طور پر کیسے انسان ہوں گے ؟ اور نہ جانے کیا کیا سوالات آپ کے ذہن میں آتے ہوں گے ۔ عام سے لے کر خاص تک ، ایمیزون کے بانی جیف بیزوس اور فیس بک کے فاونڈر مارک زکربرگ کے بارے میں جاننے کے خواہشمند رہتے ہیں ۔ ان کے ساتھ تقریبا 20 سالوں تک کام کرن والے سابق ملازم اور فی الحال Coatue Ventures اور Coatue Growth کے چیئرمین ڈین روز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پر دلچسپ انکشاف کیا ہے ۔ ڈین نے بیزوس اور مارک زکربرگ کے بارے میں وہ باتیں کہی ہیں ، جو شاید ہی اب تک آپ کو معلوم ہوں گی ۔


ڈین نے جمعرات کو مائیکرو بلاگنگ سائٹ ٹویٹر پر جیف بیزوس اور مارک زکربرگ کے ساتھ کام کرنے کے اپنے تجربہ کو شیئر کرتے ہوئے کہا کہ اکثر لوگ مجھے بیزوس اور زکربرگ کے کام کرنے کا تقابلی تجربہ شیئر کرنے کیلئے کہتے ہیں ۔ وہ کہتے ہیں کہ میں نے مارک کے ساتھ طویل عرصہ تک کام کیا ہے ۔ وہیں جیف بیزوس کے ساتھ براہ راست ایمیزون پر کنڈل انکیوبیٹ کرنے کا کام کیا ہے ۔ ان دونوں میں کافی مماثلتیں ہیں جو انہیں لیڈر بناتی ہیں ۔ ڈین کہتے ہیں جیف 30 سال کے تھے ، جب انہوں نے ایمیزون کی شروعات کی تھی اور جب میں 1999 میں ان سے ملا تب تک وہ 35 سال کے ہوچکے تھے ۔ وہیں مارک زکربرگ نے 19 سال کی عمر میں فیس بک شروع کیا اور میں 2006 میں ان کے ساتھ وابستہ ہوا تھا اور وہ اس وقت 22 سال کے تھے ۔


مستقبل میں جیتے ہیں اور 10 سال آگے کی سوچتے ہیں


ڈین کے مطابق بیزوس اور زکربرگ دونوں ہی مستقبل میں جیتے ہیں ۔ ہمیشہ 10 سال آگے کی سوچتے ہیں ۔ کام کو لے کر وہ دونوں ہی کافی جنونی ہیں ۔ ایک ہی وقت میں وہ سب سے نیا پروڈکٹ اور ڈیزائن ڈیٹیلس کو لے کر کافی جنونی تھے ۔ وہ چند سکینڈ میں تین فٹ سے 30000 فٹ تک جاسکتے ہیں ۔ ڈین روز سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹویٹر پر اپنا تجربہ شیئر کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ میں اپنے آپ کو کافی خوش قسمت سمجھتا ہوں کہ میں نے دنیا کے دو سب سے بڑے فاونڈرس کے ساتھ کام کیا ہے ۔ ایمیزون اور فیس بک کی جب شروعات ہورہی تھی ، تب میں بیزوس اور مارک زکربرگ کے ساتھ تھا ۔ ان کی معلومات اور کام کرنے کے طریقہ نے مجھے کافی کچھ سکھایا ہے ۔ ایک کامیاب صنعت کار بننے کی جو خواہش ہوتی ہے ، وہ میں نے جیف اور مارک کے ساتھ سیکھی تھی ۔



دونوں ہی کامیابی کے بارے میں نہیں سوچتے

ڈین کے مطابق دونوں میں سے کوئی بھی کسی بھی کامیابی پر توجہ مرکوز نہیں کرتے ہیں ۔ ہر مرتبہ ان کو میں نے ایک چلینجنگ صورتحال سے گزرتے دیکھا اور پھر اس پر جشن مناتے بھی دیکھا ۔ جیف یا مارک زکربرگ کو ہر مرتبہ اگلے چیلنج کیلئے تیار دیکھا ۔ انہوں نے ہمیشہ غیرحقیقی ہدف مقرر کئے اور وہ بہت گہرائی کے ساتھ کام کرتے تھے ، سوچتے تھے ، کافی ڈسپلن اور محنتی تھے ۔ ان میں غضب کا سینس آف ہیومر ہے ۔ دونوں نے اپنی ٹیموں کے ساتھ شدید وفاداری کا مظاہرہ کیا ۔ ایمیزون اور فیس بک دونوں ہی کمپنی میں زیادہ تر سینئر دوست آج بھی کام کررہے ہیں ، کیونکہ وہ کسی اور کمپنی میں کام کرنے کا تصور نہیں کرسکتے ہیں ۔ ویسے بھی جب آپ دنیا کی سب سے بڑی کمپنی میں کچھ سیکھتے رہتے ہیں تو اس کو چھوڑنا مشکل ہوجاتا ہے ۔

گروپ بات چیت کے دوران زور سے پڑھتے ہیں

ڈین نے کہا کہ وہ دونوں ( جیف بیزوس اور مارک زکربرگ) گہری سوچ کے حامل ہیں ۔ زور سے پڑھتے ہیں ۔ میں ان دونوں کی گروپ میٹنگ یا گروپ بات چیت میں شامل ہوا ہوں ، وہ گھنٹوں تک گروپ بات چیت کرتے ہیں اور لا متناہی سوالات پوچھتے ہیں ۔ ان کے سوالات کبھی ختم نہیں ہوتے ۔ دونوں میں کام کو لے کر غضب کی اسٹیمنا ہے ۔ بیزوس اور مارک کافی متجسس ہیں ۔

کام سے دکھی ہونے پر عجب رویہ اختیار کرتے ہیں

ان کی شخصیت کے بارے میں بتاتے ہوئے ایک دیگر ٹویٹ میں ڈین لکھتے ہیں کہ وہ دونوٓں الگ الگ شخصیت کے مالک ہیں ۔ جیف کھل کر ہنستے ہیں تو مارک کافی پرسکون اور سخی فطرت کے مالک ہیں ۔ ڈین لکھتے ہیں : ایک اور بات جس کو جان کر آپ کو تھوڑا عجیب لگے گا ، لیکن مصدقہ ہے، جیف دکھی ہونے پر آپ کو کمرے سے سیدھے باہر نکل جانے کیلئے کہیں گے یا پھر نکال دیں گے ۔ وہیں مارک جب دکھی ہوتے ہیں تو وہ صرف میٹنگ ختم کردیتے ہیں ۔

ایمیزون اور فیس بک کا ورکنگ کلچر کافی الگ ہے

ایک دیگر ٹویٹ میں ڈین روز ان کے ذریعہ بنائے گئے ورک کلچر کو لے کر بات کرتے ہیں ۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان کے ذریعہ بنایا گیا ورک کلچر کافی الگ ہے ۔ ایمیزون میں کافی خفیہ ماحول ہے جبکہ فیس بک میں کھلا ماحول ہے ، کافی شفاف ہے ۔ حالانکہ دونوں کمپنیوں میں کام کرنے کا اچھا ماحول ہے اور کافی الگ ماحول ہے ۔ آخر میں ڈین کہتے ہیں کہ دونوں کمپنی میں کام کرنے کو لے کر ہر پہلووں پر بات کروں گا ، اس کو مستقبل کی پوسٹ میں کوور کروں گا ۔
Published by: Imtiyaz Saqibe
First published: Feb 18, 2021 08:56 PM IST