உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Trade with Pakistan: پاکستان کے ساتھ تجارت ممکن نہیں! ’پہلےسرحدپاردہشت گردی کوکیاجائےختم‘

    سیلاب کے دوران لوگ نقل مکانی کرتے ہوئے

    سیلاب کے دوران لوگ نقل مکانی کرتے ہوئے

    Trade with Pakistan: پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جون میں دیگر ممالک خصوصاً ہندوستان کے ساتھ تجارت کے حق میں بات کی تھی۔ تاہم بعد ازاں دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہندوستان کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • inter, IndiaPakistanPakistan
    • Share this:
      Trade with Pakistan: سی این این نیوز 18 کو اعلیٰ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ ہندوستان خوش ہے کہ پاکستان اپنی معیشت کے بارے میں مثبت سوچ رہا ہے لیکن دونوں ممالک کے درمیان تجارت ممکن نہیں ہے کیونکہ اسلام آباد سرحد پار دہشت گردی کو فروغ دیتا رہتا ہے۔ یہ ردعمل پاکستان کے وزیر خزانہ مفتاح اسماعیل کے کہنے کے فوراً بعد سامنے آیا کہ ان کی حکومت حالیہ تباہ کن سیلاب کی وجہ سے سخت ترین حالات کی شکار ہے، پورے ملک میں معیشت کو خطرہ لاحق ہے۔ مفتاح اسماعیل کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں فصلوں کو تباہ کرنے کے بعد لوگوں کی سہولت کے لیے پاکستان، ہندوستان سے سبزیاں اور دیگر خوردنی اشیاء درآمد کرنے پر غور کر سکتا ہے۔

      پاکستان نے اگست 2019 میں جموں و کشمیر کو خصوصی حیثیت دینے والے آئین کے دفعہ 370 کو ختم کرنے کے نریندر مودی حکومت کے فیصلے کے بعد ہندوستان کے ساتھ تجارتی تعلقات منقطع کر دیے تھے۔ سرکاری ذرائع نے سی این این نیوز 18 کو بتایا کہ ہمارے پاس پاکستان سے تقریباً 50 غیر ملکی دہشت گردوں کے ہندوستان میں موجود ہونے کی اطلاعات ہیں اور بہت سے سرحد کے قریب بیٹھے ہیں۔ ہم تجارتی مذاکرات کے لیے تیار ہیں لیکن پاکستان کو فوری طور پر کارروائی کرنے اور دہشت گردی کو روکنے کی ضرورت ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 

      J&K News: راجوری اور پونچھ سے دراندازی کی پاکستان کیوں کررہا سازش؟ ماہرین نے بتائی یہ وجہ

      Taiwan Strait: تائیوان کا دعوی، 12 چینی طیاروں نے آبنائے تائیوان کوکیاعبور! آخر کیا ہےوجہ؟

      بلیک آؤٹ فٹ میں Akanksha Puri کی اب تک کی سب سے بولڈ تصویریں، میکا سنگھ نے یوں دیا ردعمل

      Pics: فوٹو گرافر بنیں پوجا ہیگڑے کو دیکھ کر شخص نے کیا پیار کا اظہار

      پاکستان کے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے جون میں دیگر ممالک خصوصاً ہندوستان کے ساتھ تجارت کے حق میں بات کی تھی۔ تاہم بعد ازاں دفتر خارجہ نے وضاحت جاری کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی ہندوستان کے حوالے سے پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: