ایگزٹ پول کے نتائج سے خوش شئیر بازار میں 3 سال کی سب سے بڑی تیزی، سینسیکس 960 پوائنٹس اچھلا

ایگزٹ پول میں دوبارہ مکمل اکثریت کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے اقتدار میں آنے کے اشاروں سے پیر کوا سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا۔

May 20, 2019 11:06 AM IST | Updated on: May 20, 2019 11:07 AM IST
ایگزٹ پول کے نتائج سے خوش شئیر بازار میں 3 سال کی سب سے بڑی تیزی، سینسیکس 960 پوائنٹس اچھلا

ایگزٹ پول کے نتائج سے خوش شئیر بازار میں 3 سال کی سب سے بڑی تیزی

ایگزٹ پول میں دوبارہ مکمل اکثریت کی قومی جمہوری اتحاد (این ڈی اے) حکومت کے اقتدار میں آنے کے اشاروں سے پیر کوا سٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاروں میں زبردست جوش و خروش دیکھا گیا اور بی ایس ای کا سینسیکس 960 پوائنٹس اور نیشنل اسٹاک ایکسچینج کا نفٹی 287 پوائنٹس کی برتری بنانے میں کامیاب رہا۔

مارکیٹ میں شروع سے ہی تیزی دیکھی گئی۔ سینسیکس 770.41 پوائنٹس کی برتری سے 38701.18 پر کھلا اور کچھ ہی دیر میں 38892.89 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ خبریں لکھے جانے تک یہ 38694 پوائنٹس پر تھا۔ نفٹی بھی 244.75 پوائنٹس کی چھلانگ لگا کر 11651.90 پوائنٹس پر کھلا اور 11694.10 پوائنٹس پر پہنچ گیا۔ خبریں لکھے جانے تک یہ 11642.25 پوائنٹس پر بنا ہوا تھا۔

اتوار کی شام جاری مختلف ایگزٹ پول میں این ڈی اے کی 300 یا اس سے زیادہ سیٹیں آتی دکھائی دے رہی ہیں۔ انتخابات کے نتائج 23 مئی کو آنے ہیں۔

Loading...

Loading...