ہوم » نیوز » معیشت

فیس بک۔ جیو سودا: قرض سے پاک کمپنی بننے کی طرف ریلائنس انڈسٹریز کا ایک اور قدم

اس سے پہلے بھی ریلائنس نے کچھ کاروبار میں حصے داری پیچ کر اپنا قرض کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ کمپنی نے اپنے تیل کاروبار میں بیس فیصدی حصے داری سعودی آرامکو کو بیچنے کے لئے بات چیت کر رہی ہے۔

  • Share this:
فیس بک۔ جیو سودا: قرض سے پاک کمپنی بننے کی طرف ریلائنس انڈسٹریز کا ایک اور قدم
مکیش امبانی نے کہا، "میں اپنے عزیز اور قابل احترام شیئر ہولڈرز سے چاہوں گا کہ وہ اس رائٹس ایشو میں حصہ لیں اور ملک کی سرمایہ بازار کی تاریخ میں ایک نئی تاریخ رقم کریں۔

 


 


نئی دہلی۔ فیس بک (Facebook) نے ریلائنس جیو (Reliance Jio) میں 9.99 فیصدی حصے داری 5.7 ارب ڈالر یعنی 43،574 کروڑ روپئے میں خریدی ہے۔ اپنے کمرشیل لانچ کے تقریبا چار سال کے اندر جیو کی ویلیو بڑھ کر 65.95 ارب ڈالر ہو گئی ہے۔ جیو کے اس سپورٹ سے اس کی پیرنٹ کمپنی ریلائنس انڈسٹریز (RIL) مارکیٹ کیپ کے لحاظ سے ملک کی ٹاپ 5 لسٹڈ کمپنیوں میں شامل ہو گئی ہے۔


اس سودے سے سوشل میڈیا کمپنی فیس بک کو تیزی سے بڑھتے ہندوستانی بازار میں اپنی پہنچ بڑھانے میں مدد ملے گی۔ یہاں کے 38.80 کروڑ ہندوستانیوں تک فیس بک کی رسائی بڑھے گی۔ دوسری طرف، اس سودے سے ارب پتی مکیش امبانی کو آر آئی ایل کا قرض کم کرنے میں مدد ملے گی۔

جیو کی لانچنگ اور اس کا کاروبار بڑھانے میں آر آئی ایل نے کافی خرچ کیا تھا۔ 2016 میں جیو کی لانچنگ ہوئی تھی اور ریلائنس نے اس میں چالیس ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کی تھی۔ لہذا جیو اور دوسرے کاروبار کی وجہ سے ریلائنس کا قرض کافی بڑھ گیا تھا۔ مکیش امبانی اپنی کمپنی کو مارچ 2021 تک قرض سے پاک کمپنی بنانا چاہتے ہیں۔ اس لحاظ سے فیس بک کا یہ سودا کافی اہم ہے۔



اس سے پہلے بھی ریلائنس نے کچھ کاروبار میں حصے داری پیچ کر اپنا قرض کم کرنے کی کوشش کی ہے۔ کمپنی نے اپنے تیل کاروبار میں بیس فیصدی حصے داری سعودی آرامکو کو بیچنے کے لئے بات چیت کر رہی ہے۔ ساتھ ہی ٹیلی کام ٹاور بزنس کی حصہ داری کناڈا کی پرائیویٹ ایکویٹی فرم برک فیلڈ اسیٹ مینجمنٹ کو بیچنے کی تیاری میں ہے۔

(Disclaimer :نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
First published: Apr 22, 2020 03:22 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading