ہوم » نیوز » معیشت

فیس بک، سلور لیک اور اب وسٹا: جیو عالمی سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش پلیٹ فارم ہے

تین ہفتوں کے اندر جیو پلیٹ فارم نے ٹیکنا لوجی سرمایہ کاروں سے 60،596.37 کروڑ روپئے جٹائے ہیں۔

  • Share this:
فیس بک، سلور لیک اور اب وسٹا: جیو عالمی سرمایہ کاروں کے لئے ایک پرکشش پلیٹ فارم ہے
تین ہفتوں کے اندر جیو پلیٹ فارم نے ٹیکنا لوجی سرمایہ کاروں سے 60،596.37 کروڑ روپئے جٹائے ہیں۔

نئی دہلی۔ فیس بک (Facebook)، سلور لیک (Silver Lake) کے بعد اب وسٹا ایکویٹی پارٹنرس  (Vista Equity Partners) نے ریلائنس جیو (Reliance Jio) میں 11367 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ وسٹا ایکویٹی پارٹنرس نے ریلائنس جیو میں یہ سرمایہ کاری بطور Technological Partner کی ہے۔ یہ سرمایہ کاری ایف بی سودے کے 12.5 فیصدی پریمیم پر کی گئی ہے۔ سب سے پہلے فیس بک نے جیو میں 9.9 فیصد حصے داری  43،534 کروڑ روپئے میں اور پھر سلور لیک نے 555 کروڑ میں 1.55فیصد حصے داری کی سرمایہ کاری کی۔ اس ہفتے کی شروعات میں  Jio  میں سلور لیک کے ذریعے کی گئی سرمایہ کاری بھی فیس بک ڈیل  کے پریمیم جیسی تھی۔ تین ہفتوں کے اندر  جیو پلیٹ فارم نے ٹیکنا لوجی سرمایہ کاروں سے 60،596.37 کروڑ روپئے جٹائے ہیں۔


ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے چیئرمین اور منیجنگ ڈائریکٹر مکیش امبانی کہتے ہیں ’’ مجھے ایک قابل قدر شراکت دار کی حیثیت سے عالمی سطح پر دنیا کے ٹیک سرمایہ کاروں میں سے ایک وسٹا کا استقبال کرنے میں خوشی ہو رہی ہے۔ ہمارے دوسرے شراکت داروں کی طرح وسٹا بھی تمام ہندوستانیوں کے فائدہ کے لئے ہندوستانی ڈیجیٹل ماحولیاتی نظام کو مسلسل فروغ دینے اور اسے تبدیل کرنے کا یہی نظریہ ہمارے ساتھ بانٹتی ہے۔ وہ اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ ٹکنالوجی کی بدلتی قوت ہر ایک کے بہتر مستقبل کی کلید ثابت ہوگی‘‘۔


جیو کا بیحد سستا ریچارج، مہینے بھر کے لئے ملے گی مفت کالنگ اور ڈیٹا بھی...


وسٹا کے بانی، چئیرمین اور سی ای او رابرٹ ایف اسمتھ کا کہنا ہے ’’ ہم ایسی ڈیجیٹل سوسائٹی کی صلاحیت پر یقین رکھتے ہیں جو جیو ہندوستان کے لئے تعمیر کررہی ہے۔ جیو کی عالمی سطح کی قائدانہ ٹیم کے ساتھ ایک  global pioneer کے طور پر مکیش امبانی کے ویژن نے ڈیٹا انقلاب کی شروعات اور اس کو آگے بڑھانے کے لئے ایک پلیٹ فارم تیار کیا ہے۔ ہمیں ہندوستان بھر میں رابطہ کاری کو فروغ دینے  کے لئے جیو پلیٹ فارم میں شامل ہونے پر بہت خوشی ہو رہی ہے‘‘۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔



First published: May 08, 2020 04:55 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading