ہندوستان میں سرمایہ کاری:فیس بک نے ریلائنس جیوکے 9.99فیصدشیئرز43،574کروڑ روپئے میں خریدے
سرماریہ کاری کے اس سلسلے آغاز فیس بک انک نے کیا تھا۔ جس نے 22 اپریل کو 9.99 فیصد خریدنے کے لئے 43،574 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی۔اس کے بعد ، جنرل اٹلانٹک ، سلور لیک ، وسٹا ایکویٹی پارٹنرز اور کے کے آر نے مل کر جیو میں 78،562 کروڑ روپئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔
فیس بک نے بدھ کے روز اس ڈیل کا اعلان کیاہے۔ فیس بک نے کہا ، 'یہ سرمایہ کاری ہندوستان سے ہماری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ جیو نے ہندوستان میں جو بڑی تبدیلیاں لائیں ہیں اس سے ہم بھی پرجوش ہیں۔
نئی دہلی: سوشل میڈیا کمپنی فیس بک اب ملک کی سب سے بڑی ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو کا سب سے بڑا شیئر ہولڈر بن گئی ہے۔ فیس بک کی ویب سائٹ کے مطابق ، کمپنی نے ریلائنس انڈسٹریز لمیٹڈ کے جیو پلیٹ فارم پر 5.7 بلین ڈالر یعنی 43،574 کروڑ رو پئے کی سرمایہ کاری کی ہے۔دنیا بھر میں مشہور سوشل میڈیا پلیٹ فارم فیس بک نے بھارت کی بڑی ٹیلی کام کمپنی جیو میں 9.99 فیصد شیئرس جس کی مالیت ہے 43،574 کروڑ میں خریدےہے۔
فیس بک نے بدھ کے روز اس ڈیل کا اعلان کیاہے۔ فیس بک نے کہا ، 'یہ سرمایہ کاری ہندوستان سے ہماری وابستگی کی عکاسی کرتی ہے۔ جیو نے ہندوستان میں جو بڑی تبدیلیاں لائیں ہیں اس سے ہم بھی پرجوش ہیں۔ چار سال سے بھی کم عرصے میں ، ریلائنس جیو نے 388 ملین سے زیادہ افراد کو آن لائن پلیٹ فارم پر لایا ہے۔ یہ جدت اور نئے کاروباری اداروں کو فروغ دے رہا ہے۔ لوگوں کو نئے طریقوں سے جوڑ رہا ہے۔ لہذا ، ہم جیو کے ذریعہ ہندوستان میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ساتھ رابطے کے لئے پرعزم ہیں۔ دراصل 2016 میں جیو کے آغاز کے بعد ، ریلائنس ملک کی واحد کمپنی بن کر ابھری ہے جو تیزی سے بڑھتی ہوئی ہندوستانی مارکٹ میں امریکی ٹیک گروپوں کے ساتھ مقابلہ کرنے کے قابل ہے۔ ریلائنس نے موبائل ٹیلی کام سے لے کر ہوم براڈ بینڈ تک ہر کام میں ای کامرس کو بڑھایا ہے۔
وہیں ، ہندوستان ، فیس بک اور اس کے میسجنگ پلیٹ فارم واٹس ایپ کے لئے بھی ایک بڑی مارکٹ ہے۔ ہندوستان میں فیس بک کے 400 ملین صارفین ہیں۔ کنسلٹنسی پی ڈبلیو سی کے مطابق ، ہندوستان میں انٹرنیٹ استعمال کرنے والوں کی تعداد 2022 میں بڑھ کر 850 ملین ہوجائے گی۔
(Disclaimer :نیوز 18 اردو ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔