உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    کیاکووڈ۔19 کےدوران آپ کےکاروبار میں نقصان ہواہے؟ کیسےکی جائےبھرپائی؟ فرنچائزکمپنی ایک بہترین آپشن!

    آسانی سے ماہانہ قسطیں ادا کر سکتے ہیں۔

    آسانی سے ماہانہ قسطیں ادا کر سکتے ہیں۔

    انوسٹوپیڈیا (Investopedia) کے مطابق فرنچائز ایک قسم کا لائسنس ہے جو فرنچائز کو ملکیتی کاروباری علم، عمل اور ٹریڈ مارکس تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس طرح فرنچائزی کو فرنچائزر کے کاروباری نام کے تحت پروڈکٹ یا سروس فروخت کرنے کی اجازت ملتی ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Mumbai | Delhi | Hyderabad | Lucknow | Karnal
    • Share this:
      عالمی وبا کورونا وائرس (Covid- 19) نے ہندوستانی کاروباری شعبے کو جھٹکا دیا ہے۔ کووڈ۔19 نے مارکیٹ اور ان کے کاروبار کو درہم برہم کر دیا ہے۔ ورلڈ بینک کے مطابق دنیا کی ایک چوتھائی کمپنیوں کی فروخت میں اکتوبر-جنوری میں وبائی امراض سے پہلے کی سطح سے 50 فیصد کمی واقع ہوئی۔ جبکہ ایک تہائی کمپنیوں نے کہا کہ ان کی فروخت بڑھی یا وہی رہی۔

      آدھار کارڈ اور فرنچائز

      آدھار کارڈ فرنچائز کھولنے کے لیے اہلیت کے مخصوص معیارات ہیں۔ درخواست دہندہ کو UIDAI سپروائزر کا امتحان پاس کرنا چاہیے اور اسے بارہویں جماعت پاس کرنا چاہیے۔ ایک بار جب آپ امتحان پاس کر لیتے ہیں، تو اس شخص کو آدھار اندراج اور بائیو میٹرکس کی تصدیق کرنے کا اختیار دیا جائے گا۔ لیکن اگر آپ اپنی فرنچائز شروع کرنا چاہتے ہیں تو ایک درخواست دہندہ کو کسی پرائیویٹ فرم یا عام سروس سینٹر کی مدد کی ضرورت ہے۔ درحقیقت حکومت کی پہچان کے لیے سی ایس ایس CSC رجسٹریشن ضروری ہے۔

      ترقی پذیر ممالک نے استحکام برقرار رکھنے کے لیے متعدد امدادی پروگرام متعارف کرائے ہیں۔ لیکن کاروبار اس صدمے سے سب سے زیادہ متاثر رہا۔ ایسی صورتحال میں بہت سے کاروباریوں نے کاروبار بند ہوچکے ہیں یا بند ہونے کے درپے ہیں لیکن کچھ ایسے طریقے ہیں جن سے ایک کاروباری شخص اس طرے کے نقصان کا سامنا کرسکتا ہے اور اپنے کاروبار کو جاری رکھ سکتا ہے۔

      یہ بھی پڑھیں: 


      مناسب آپشن کمپنی فرنچائز ہے۔ انوسٹوپیڈیا (Investopedia) کے مطابق فرنچائز ایک قسم کا لائسنس ہے جو فرنچائز کو ملکیتی کاروباری علم، عمل اور ٹریڈ مارکس تک رسائی فراہم کرتا ہے۔ اس طرح فرنچائزی کو فرنچائزر کے کاروباری نام کے تحت پروڈکٹ یا سروس فروخت کرنے کی اجازت ملتی ہے۔ دوسری طرف فرنچائزی عام طور پر فرنچائزر کو ابتدائی اسٹارٹ اپ فیس اور سالانہ لائسنسنگ فیس ادا کرتی ہے۔ یہ فرنچائزر اور فرنچائزی دونوں کے لیے کامیابی کی صورت حال ہے۔
      Published by:Mohammad Rahman Pasha
      First published: