پٹرول۔ ڈیزل ہو گا مہنگا! حکومت نے لگایا 1 فیصدی سیس

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایندھن پر 1 فیصدی سیس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔

Jul 05, 2019 02:00 PM IST | Updated on: Jul 05, 2019 02:07 PM IST
پٹرول۔ ڈیزل ہو گا مہنگا! حکومت نے لگایا 1 فیصدی سیس

فائل فوٹو

پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں بڑھنے والی ہیں۔ وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے ایندھن پر 1 فیصدی سیس لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ اس سے عام آدمی پر براہ راست طور پر اثر ہو گا۔ ٹیکس بڑھنے سے اب پٹرول۔ ڈیزل مہنگا ہو جائے گا۔

ملک کی تیل مارکیٹنگ کمپنیاں روزانہ تیل کی قیمتوں کا جائزہ لیتی ہیں۔ نئی شرحیں صبح 6 بجے سے نافذ ہوتی ہیں۔ آپ کو بتا دیں کہ قیمتوں کو طے کرنے کے لئے 15 دن کی اوسط قیمت کو بنیاد بنایا جاتا ہے۔

Loading...

کس طرح طے ہوتے ہیں پٹرول-ڈیزل کے دام- جس قیمت پر ہم پٹرول پمپ سے پٹرول خریدتے ہیں اس کا تقریبا 48 فیصدی بیس پرائس یعنی بنیادی قیمت ہوتا ہے۔ اس کے بعد بنیادی قیمت پر تقریبا 35 فیصدی ایکسائز ڈیوٹی، 15 فیصدی سیلس ٹیکس اور دو فیصدی کسٹم ڈیوٹی لگائی جاتی ہے۔

Loading...