معاشی بحران کااثر :ملک سے متنقل ہورہے ہیں امیرشہری،10لاکھ افراد نےچھوڑاپاکستان
پاکستان سے امیر لوگوں کی بڑی تعداد دوسرے ممالک میں منتقل ہورہی ہے۔ گزشتہ سال تقریباً 10 لاکھ پاکستانی اپنا ملک چھوڑ چکے تھے۔ پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان میں معاشی بحران: پاکستان کی معاشی حالت روز بروز بدتر ہوتی جارہی ہے۔ پڑوسی ملک پر قرضوں کا بوجھ اتنا بڑھ چکا ہے کہ اسے کسی بھی وقت ڈیفالٹر قرار دیا جا سکتا ہے۔ یہاں کے لوگوں کے لیے دو وقت کی روٹی کا بندوبست کرنا بہت مشکل ہو گیا ہے۔ ان حالات میں اب پاکستان کے امیر لوگ ملک سے منتقلی کو ہی بہتر سمجھ رہے ہیں۔
دی نیوز کی ایک رپورٹ کے مطابق پاکستان سے امیر لوگوں کی بڑی تعداد دوسرے ممالک میں منتقل ہورہی ہے۔ گزشتہ سال تقریباً 10 لاکھ پاکستانی اپنا ملک چھوڑ چکے تھے۔ پاکستان سے بیرون ملک جانے والوں کی تعداد میں اچانک اضافہ ہوا ہے۔ 2021 کے مقابلے میں 2022 میں ملک چھوڑنے والے پاکستانیوں کی تعداد میں تقریباً 200 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ کیاپاکستان کا حشر بھی سری نکا جیسا ہو گا!
یہ اطلاع اس وقت سامنے آئی جب ہونڈا کار کمپنی نے پاکستان میں اپنی پیداوار بند کرنے کا اعلان کیا۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق ہونڈا کمپنی نے پاکستانی اسٹاک ایکسچینج کو خط لکھ کر اس بارے میں آگاہ کیا ہے۔ ہونڈا کار کمپنی پاکستان میں اپنا کاروبار سمیٹنے میں تنہا نہیں ہے۔گزشتہ چند ماہ میں کئی بڑی کمپنیاں ملک چھوڑ چکی ہیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان کا حشر بھی سری لنکا جیسا ہونے جا رہا ہے۔
بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق سوزوکی موٹرز کارپوریشن، جی ایس کے، امریلی اسٹیلز لمیٹڈ، متل ٹریکٹرز لمیٹڈ۔ اور ڈائمنڈ انڈسٹریز لمیٹڈ سمیت کئی کمپنیوں نے پاکستان میں اپنے پلانٹ بند کر دیے ہیں۔ ان کمپنیوں کا کہنا ہے کہ پاکستان میں ان کی مصنوعات خریدنے والا کوئی نہیں بچا۔
یاد رہے کہ ہندوستان میں ہونڈا سٹی کار کی قیمت 11 سے 15 لاکھ روپے کے درمیان ہے جب کہ پاکستان میں اسی کار کی قیمت 50 لاکھ روپے سے زیادہ ہے۔ اسی طرح ایس یو وی کار جس کی ہندوستان میں قیمت 30 لاکھ ہے، پاکستان میں اس کی قیمت ایک کروڑ روپے سے زیادہ ہے۔
پاکستان میں مہنگائی ساتویں آسمان پر
پاکستان میں مہنگائی کی شرح 27 فیصد سے تجاوز کر گئی۔ پاکستانی کرنسی ڈالر کے مقابلے میں 25 فیصد تک گر گئی ہے۔ کمر توڑ مہنگائی سے عوام کی حالت ابتر ہو گئی ہے۔ شہباز حکومت نے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 20 فیصد سے زائد اضافہ کر دیا۔ بجلی کے نرخوں میں بھی 8 روپے فی یونٹ اضافہ کیا گیا ہے۔ حکومت نے تاجروں کو دی جانے والی سبسڈی ختم کر دی ہے۔
Published by:Mirzaghani Baig
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔