ہوم » نیوز » معیشت

ریلائنس جیو۔ سلور لیک کے 5655 کروڑ روپئے کے سودے سے گاہکوں کو کیا ہو گا فائدہ؟

ریلائنس جیو اور سلور لیک سودے کو لے کر بڑی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس سودے کے بعد ریلائنس انڈسٹریز کنزیومر ٹیکنالوجی میں اور سرمایہ کاری کرے گی۔

  • Share this:
ریلائنس جیو۔ سلور لیک کے 5655 کروڑ روپئے کے سودے سے گاہکوں کو کیا ہو گا فائدہ؟
ریلائنس انڈسٹریز کے چئیرمین مکیش امبانی

نئی دہلی۔  ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries) نے پیر کے روز ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نجی ایکویٹی فرم سلور لیک (Equity Firm Silver Lake) جیو پلیٹ فارم میں 1.15% حصے داری 5,655.75 کروڑ روپئے میں خریدے گی۔ یہ سرمایہ کاری جیو پلیٹ فارم کی 4.90  لاکھ کروڑ کی ویلیو پر ہو گی اور انٹرپرائزز ویلیو اب 5.15  لاکھ کروڑ روپئے ہو جائے گی۔ اس سے کچھ دن پہلے فیس بک (Facebook) کے ساتھ 43,574 کروڑ روپئے کے سودے کا اعلان کیا گیا تھا۔


ریلائنس جیو (Reliance Jio) اور سلور لیک  (Silver Lake) سودے کو لے کر بڑی ریٹنگ ایجنسی فچ نے کہا ہے کہ ہمیں پوری امید ہے کہ اس سودے کے بعد ریلائنس انڈسٹریز (Reliance Industries) کنزیومر ٹیکنالوجی میں اور سرمایہ کاری کرے گی۔ ساتھ ہی، اس سے ریلائنس انڈسٹریز کی بیلنس شیٹ بہتر ہو گی۔ وہیں، بروکریز فرم ایڈلوائس (Edelweiss) نے اس سودے پر اپنی رائے رکھتے ہوئے کہا کہ یہ سودا بہت ہی خاص ہے۔ کیونکہ اس مشکل دور میں یہ بزنس احساس کو بہتر کرے گا۔ آپ کو بتا دیں کہ ریلائنس انڈسٹریز نے پیر کے روز ایک بڑا اعلان کرتے ہوئے بتایا کہ نجی ایکویٹی فرم سلور لیک (Equity Firm Silver Lake) جیو پلیٹ فارم میں 1.15% حصے داری 5,655.75 کروڑ روپئے میں خریدے گی۔




کنزیومر کے لئے شروع ہو سکتے ہیں نئے پروڈکٹ

ماہرین کا کہنا ہے کہ آنے والے وقت میں کنزیومر کے لئے جیو کچھ اور نئے پروڈکٹ کی شروعات کر سکتا ہے۔ آپ کو بتا دیں کہ ریلائنس کے وینچر جیو مارٹ نے واٹس ایپ نمبر جاری کر دیا ہے اور یہ نمبر 88500 08000 ہے۔ اس نمبر کے ذریعہ آپ گھر بیٹھے۔ بیٹھے گروسری یعنی کیرانہ کا سامان آرڈر کر سکتے ہیں۔ حالانکہ ہوم ڈلیوری کی سہولت ابھی شروع نہیں کی گئی ہے، گاہک آرڈر کرنے کے بعد کیرانہ اسٹور یا جیو مارٹ اسٹور پر جا کر سامان لا سکتے ہیں۔

ڈسکلمیر : نیوز 18 اردو ، ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے ۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کی ملکیت ریلائنس انڈسٹریز کے پاس ہی ہے۔



First published: May 04, 2020 01:11 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading