شیومی کے 7 ہزار والے فون کو صرف 149 روپے میں خرید سکتے ہیں آپ ، ایسے ملے گی چھوٹ

فلپ کارٹ پر بگ دیوالی سیل 12 اکتوبر سے شروع ہوگئی ہے ۔ یہ سیل پانچ دن یعنی 16 اکتوبر تک چلے گی ۔

Oct 14, 2019 05:33 PM IST | Updated on: Oct 14, 2019 05:33 PM IST
شیومی کے 7 ہزار والے فون کو صرف 149 روپے میں خرید سکتے ہیں آپ ، ایسے ملے گی چھوٹ

شیومی کے 7 ہزار والے فون کو صرف 149 روپے میں خرید سکتے ہیں آپ ، ایسے ملے گی چھوٹ

فلپ کارٹ پر بگ دیوالی سیل 12 اکتوبر سے شروع ہوگئی ہے ۔ یہ سیل پانچ دن یعنی 16 اکتوبر تک چلے گی ۔ اس سال میں صارفین کئی زمروں کے سامان پر چھوٹ پاسکتے ہیں ۔ بات کریں اسمارٹ فونز کی تو یہاں سے شیومی کے تازہ اسمارٹ فونس کو بھی انتہائی کم قیمت پر خریدا جاسکتا ہے ۔ بگ دیوالی سیل میں ریڈمی 8 اے پر کئی شاندار آفر دئے جارہے ہیں ۔

ریڈمی 8 اے کو دو ویریئنٹ میں لانچ کیا گیا تھا ۔ دو جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج اور تین جی بی ریم اور 32 جی بی اسٹوریج میں یہ فون دستیاب ہے ۔ اس فون کا دو جی بی ریم ویریئنٹ 6499 روپے اور تین جی بی ویریئنٹ 6999 روپے میں پیش کیا گیا ہے ۔

Loading...

فلپ کارٹ پر دی گئی جانکاری کے مطابق اس فون پر صارفین کو ایکسچینج آفر دیا جارہا ہے ۔ اس کے تحت انہیں دو جی بی ریم ویریئنٹ پر 6350 روپے کی چھوٹ دی جارہی ہے ۔ اس حساب سے اس فون کو صرف 149 روپے میں بھی خریدا جاسکتا ہے ۔ مگر دھیان میں رہے کہ پہلے آپ کے پرانے فون کی ایکچینج قیمت چیک کی جائے گی ، اس کے بعد ہی آپ اتنی چھوٹ پاسکیں گے ۔

دوسری طرف اس کے تین جی بی ریم ویریئنٹ پر ایکسچینج آفر کے ذریعہ 6800 روپے کی چھوٹ پاسکتے ہیں ۔ اس کے علاوہ اگر آپ ایس بی آئی کارڈ سے ادائیگی کرتے ہیں تو 10 فیصد کی چھوٹ دی جارہی ہے ۔

ریڈمی 8 اے میں 6.22 انچ کا ایچ ڈی پلس ڈسپلے ہے ۔ اسکرین پر کارننگ گوریلا گلاس 5 کا پروٹیکشن دیا گیا ہے ۔ فون میں کنالکام اسنیپ ڈریگن 439 پروسیسر موجود ہے ۔ یہ فون اینڈرائیڈ پائی پر مبنی ایم آئی یو آئی 10 پر کام کرتا ہے ۔

Loading...