Flipkart: اب فلپ کارٹ پر ہوٹل بکنگ سروس کا بھی آغاز، تہواروں کے موقع پر ملے گی سہولت

کمپنی نے مزید کہا کہ یہ پیشرفت ٹریول انڈسٹری کو فروغ دے رہی ہے۔

کمپنی نے مزید کہا کہ یہ پیشرفت ٹریول انڈسٹری کو فروغ دے رہی ہے۔

Flipkart launches hotel booking service: فلپ کارٹ کے ذرائع کے مطابق یہ سہولت دیگر اضافی فوائد کے ساتھ فراہم کی جائے گی۔ اس میں بکنگ سے متعلق پالیسیاں، سفر کو سستیا بنانے کے لیے آسان ای ایم آئی اور بجٹ کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Mumbai | Delhi
  • Share this:
    والمارٹ (Walmart) کی ملکیت والی ای کامرس کمپنی فلپ کارٹ (Flipkart) تہواروں کے موقع پر ہوٹل بکنگ سروس شروع کررہی ہے۔ کمپنی نے ڈیجیٹل کامرس کے پلیٹ فارم میں اپنی موجودگی کو متنوع بنانے کے لیے ’’آن لائن ٹریول ایگریگیٹر کلیئر ٹرپ‘‘ کو شروع کرے گا۔ کمپنی نے کہا کہ ہوٹل کی بکنگ کی نئی خصوصیت، فلپ کارٹ ہوٹلز، اس کے پلیٹ فارم پر صارفین کو 3 لاکھ ملکی اور بین الاقوامی ہوٹلوں میں ہوٹل کے کمرے بک کرنے کا موقع فراہم کرے گی۔

    فلپ کارٹ کے ذرائع کے مطابق یہ سہولت دیگر اضافی فوائد کے ساتھ فراہم کی جائے گی۔ اس میں بکنگ سے متعلق پالیسیاں، سفر کو سستیا بنانے کے لیے آسان ای ایم آئی اور بجٹ کے علاوہ دیگر سہولیات فراہم کی جائے گی۔ فلپ کارٹ ایپ پر دستیاب معلومات کے مطابق یہ نئی پیشکش جلد بکنگ، بہترین خدمات اور لوکیشن کے ساتھ پیش کی جائے گی۔

    یہ پلیٹ فارم صارفین کو فلپ کارٹ پلیٹ فارم پر تھرڈ پارٹی آفرز حاصل کرنے کے قابل بنائے گا۔ کمپنی نے ہوٹل بکنگ سروس سے پیدا ہونے والے صارف سے متعلق سوالات کے ساتھ صارفین کی مدد کے لیے ایک کسٹمر کیئر سینٹر بھی قائم کیا ہے۔ کمپنی نے کہا ہے کہ 2022 اب تک مہمان نوازی کی صنعت کے لیے ایک بہترین سال رہا ہے جس میں گھریلو اور بین الاقوامی رہائش کی مارکیٹ میں مانگ میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔ نئے سفری مرکزی دھارے میں شامل ہو رہے ہیں۔ جس میں غیر معروف مقامات کی تلاش، ورک فرم ہوم کے لیے پرسکون ماحول، طویل قیام اور تعطیلات میں وقت گزارنے جیسے رحجانات شامل ہیں۔

    یہ بھی پڑھیں: 

    مستری تنازع میں TATA گروپ کی شبیہ کو لگا تھا دھچکہ، کمپنی میں ہوا یہ اہم بدلاو

    JIO کے 6 سال مکمل، 100 گنا ڈیٹا کھپت میں اضافہ، 5 جی لانچ کے بعد 2 گنا مزید بڑھنے کی توقع

    Income Tax Refund:محکمہ انکم ٹیکس نے31اگست تک1.14لاکھ کروڑ روپے کے ری فنڈ جاری کیے

    کمپنی نے مزید کہا کہ یہ پیشرفت ٹریول انڈسٹری کو فروغ دے رہی ہے۔ پچھلے دو سال میں 60 فیصد کے سالانہ بڑھوتری کی مجموعی شرح (CAGR) کے مقابلے پچھلی سہ ماہی میں 70 فیصد نمو کو ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اگلی تہوار کی سہ ماہی مجموعی ٹریول انڈسٹری کے لیے یہ مزید بہتر ہونے کی امید ہے۔ تاہم مہنگائی کی وجہ سے اس سال ای کامرس پلیٹ فارمز پر تہواروں کے موقع پر فروخت میں اضافہ متوقع ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ چند سال میں 25 تا 50 فیصد کے مقابلے میں سال بہ سال نمو 15 تا 20 فیصد رہنے کی توقع ہے۔
    Published by:Mohammad Rahman Pasha
    First published: