FM Exclusive: آٹھ فیصد قابل حصول ترقی کا ہدف، نجی سرمایہ کاری میں اضافے کی امید
نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہول جوشی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں نرملا سیتا رمن نے کہا کہ وہ نجی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے پر امید ہیں۔ سیتا رمن کا یہ تبصرہ اقتصادی سروے 22-2021 کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔
نیٹ ورک 18 کے ایڈیٹر ان چیف راہول جوشی کے ساتھ ایک خصوصی انٹرویو میں نرملا سیتا رمن نے کہا کہ وہ نجی سرمایہ کاری میں اضافے کے لیے پر امید ہیں۔ سیتا رمن کا یہ تبصرہ اقتصادی سروے 22-2021 کے پس منظر میں سامنے آیا ہے۔ جس میں مالی سال 2023 کے دوارن ہندوستان کی شرح نمو 8 تا 8.5 فیصد تک پہنچنے کے پیش قیاسی کی گئی ہے۔ منگل کو اپنی بجٹ 2022 کی تقریر میں وزیر خزانہ نے کہا کہ ہندوستان آنے والے مالی سال میں چیلنجوں کا مقابلہ کرنے کی مضبوط پوزیشن میں ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ جزوی معیشت نمو (Macro Economic Growth) کی تعریف کرنا بجٹ کا فوکس ہے۔
وزیر خزانہ نرملا سیتارامن نے راہول جوشی سے خصوصی انٹرویو کے دوران کہا کہ انفراسٹرکچر میں عوامی سرمایہ کاری سے ترقی کے امکانات زیادہ ہے اور اس میں لوگ سرمایہ کی کثیر مقدار کی امید ہے۔ سیتارامن نے کہا کہ انفراسٹرکچر میں عوامی سرمایہ کاری سے ایک نئے دور کا ہوگا۔ ہم نے سوچا کہ اگر معیشت اچھی چلتی ہے، تو انفرا پر خرچ کرنے کا اثر پیسہ دینے کے برعکس زیادہ ہوتا ہے۔ ہم چاہتے تھے کہ زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری ہو جس کا اثر معیشت پر پڑے گا۔ اس موڑ پر معیشت کو مضبوط حمایت کی ضرورت ہے۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔