World Bank: ورلڈ بینک و آئی ایم ایف کا اجلاس، وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن شرکت کیلئے امریکہ روانہ
ورلڈ بینک، IMF، G-20 اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ باضابطہ شرکت کے علاوہ وزیر خزانہ واشنگٹن ڈی سی میں واقع ممتاز تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کی ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے طلبا اور فیکلٹی سے بات چیت بھی کریں گی۔

ہندوستان کی وزیر خزانہ نرملا سیتارامن (Nirmala Sitharaman) اتوار کے روز عالمی بینک (World Bank) اور آئی ایم ایف (IMF) کے ساتھ ساتھ جی 20 کے وزرائے خزانہ اور مرکزی بینک کے گورنرز (FMCBG) کے موسم بہار کے اجلاسوں میں شرکت کے لیے امریکہ روانہ ہوں گی۔ امریکہ کے سرکاری دورے کے دوران سیتا رمن انڈونیشیا جنوبی کوریا، سری لنکا اور جنوبی افریقہ سمیت کئی ممالک کے ساتھ دو طرفہ ملاقاتوں میں حصہ لیں گی۔
وزارت خزانہ نے ایک بیان میں کہا کہ وہ سیمی کنڈکٹر، توانائی اور حکومت ہند کے ترجیحی شعبوں سے تعلق رکھنے والے سی ای اوز کے ساتھ ون آن ون ملاقاتیں بھی کریں گی۔ توقع ہے کہ ہندوستان دنیا کی بڑی معیشتوں میں سب سے زیادہ شرح نمو ریکارڈ کرے گا۔ اقتصادی سروے کے مطابق، ہندوستان مارچ میں ختم ہونے والے موجودہ مالی سال میں جی ڈی پی کی شرح نمو 8 تا 8.5 فیصد تک پہنچ سکتا ہے۔ مزید پڑھیں: TMREIS: تلنگانہ اقلیتی رہائشی اسکول میں داخلوں کی آخری تاریخ 20 اپریل، 9 مئی سے امتحانات
اس میں کہا گیا ہے کہ ایک اعلیٰ سطحی میٹنگ میں وزیر خزانہ عالمی بینک کے صدر ڈیوڈ مالپاس سے بھی ملاقات کریں گے۔ سیتا رمن منیجنگ ڈائریکٹر، آئی ایم ایف کے زیر اہتمام ’منی ایٹ کراس روڈ‘ پر ایک اعلیٰ سطحی پینل بحث میں بھی حصہ لیں گی۔
ورلڈ بینک، IMF، G-20 اور فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے ساتھ باضابطہ شرکت کے علاوہ وزیر خزانہ واشنگٹن ڈی سی میں واقع ممتاز تھنک ٹینک اٹلانٹک کونسل کی ایک تقریب میں بھی شرکت کریں گے اور اسٹینفورڈ یونیورسٹی کے طلبا اور فیکلٹی سے بات چیت بھی کریں گی۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔