فوربس کی امیرترین ہندوستانیوں کی فہرست میں Reliance Industries کے چیئرمین مکیش امبانی کا دبدبہ برقرار
فوربس کی امیرترین ہندوستانیوں کی فہرست (Forbes India Rich List 2020) میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا دبدبہ برقرارہے۔ مکیش امبانی ( Mukesh Ambani) مسلسل تیرہ برسوں سے پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
فوربس کی امیرترین ہندوستانیوں کی فہرست (Forbes India Rich List 2020) میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا دبدبہ برقرارہے۔ مکیش امبانی ( Mukesh Ambani) مسلسل تیرہ برسوں سے پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔
فوربس کی امیرترین ہندوستانیوں کی فہرست (Forbes India Rich List 2020) میں ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی کا دبدبہ برقرارہے۔ مکیش امبانی ( Mukesh Ambani) مسلسل تیرہ برسوں سے پہلی پوزیشن پر برقرار ہیں۔ جیو پلیٹ فارم اور ریلائنس ریٹیل ونچرس میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرملکی کمپنیوں نے ان اکائیوں میں تقریبًا بیس بلین امریکی ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔ فوربس کے مطابق مکیش امبانی کی مجموعی دولت اٹھاسی اعشاریہ سات بلین ڈالر ہے۔
مشہور میگزین فوربس (Forbes India Rich List 2020) نے اس سال کے ٹاپ 100 امیر ترین ہندوستانیوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس سال کی فہرست میں کئی نئے نام بھی شامل ہوئے ہیں۔ ملک کے ٹاپ 100 دولتمندوں کی بات کریں تو ایک سال کے پہلے مقابلے میں ان کی دولت چودہ فیصد بڑھ گئی ہے۔ ویلیو کے حساب سے ان کی دولت میں تقریبا 51750 کروڑ ڈالر یعنی تقریبا 39 لاکھ کروڑ روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔ Forbes نے (India’s 100 Richest 2020) کی فہرست میں یہ اطلاع دی ہے۔ میگزین کے مطابق مکیش امبانی مسلسل 13 ویں سال بھی سب سے امیر ہندوستانی کاروباری رہے ہیں۔ مکیش امبانی: پہلے نمبر پر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین (Chairman and Managing Director of Reliance Industries) مکیش امبانی ( Mukesh Ambani) ہیں۔ فوربس کے مطابق مکیش امبانی کی مجموعی دولت88.7 ارب ڈالر ہے۔ اس سال جیو پلیٹ فارم اور ریلائنس ریٹیل ونچرس میں غیر ملکی کمپنیوں کی سرمایہ کاری کا سلسلہ جاری ہے۔ غیرملکی کمپنیوں نے ان اکائیوں میں تقریبًا بیس بلین امریکی ڈالرکی سرمایہ کاری کی ہے۔ جس سے (RIL) کا شیئر اپنے ریکارڈ (High)پر پہنچ گیا۔ کمپنی کی مارکیٹ کیپ بھی بڑھ کر سولہ لاکھ کروڑ پر پہنچ گئی تھی۔
کورونا اور لاک ڈاؤن کے سبب جب معیشت کی رفتار دھیمی ہوئی ہے لیکن اس کے باوجود فوربس کے سرکردہ صنعت کاروں کی فہرست میں شامل مکیش امبانی کی آمدنی میں کوئی اثر نہیں پڑا ہے۔ بحیثیت گروپ ان کی مجموعی آمدنی میں چودہ فیصد کی بہتری درج کی گئی ہے۔
Published by:Sana Naeem
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔