உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    اہم خبر: آخر ایسا کیا ہوا کہ ملازمین نے ہی کمپنی سے کہا، پولیس کار بنانا بند کیجئے

    فورڈ کمپنی امریکہ میں کار بنانے والی ایک مشہور کمپنی ہے۔ یہ کمپنی طویل عرصے سے امریکہ میں  قانونی نظام سنبھالنے والے اداروں (Law Enforcement Institution in USA)  کے لئےخاص طور پر گاڑیاں ڈیزائن کرتی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی. مشہور کار ساز کمپنی فورڈ (Ford) کے ملازمین نے اپنی کمپنی سے کہا ہے کہ وہ  پولیس گاڑیوں (Police Vehicles in America) کی بند کردیں۔ اس پر ملازمین کو لکھے گئے ایک خط میں ، فورڈ کے سی ای او (CEO ) جم ہیکیٹ نے کہا کہ انہیں نہیں لگتا ہے کہ پولیس افسران کے ذریعہ ہماری گاڑیوں کا استعمال 'متنازعہ' ہے اور ہماری کمپنی اس کے ساتھ اپنا کاروبار جاری رکھے گی۔ جیلوپنک نامی ایک ویب سائٹ نے اپنی رپورٹ میں اس کا ذکر کیا ہے۔ دراصل ، امریکہ میں قومی سطح پر نسل پرستی جاری ہے۔ پولیس کی تحویل میں جارج فلائیڈ کی ہلاکت کے بعد سے ہی امریکہ میں پولیس کے پرتشدد ہونے پر مخالف مظاہرے کئے جارہے ہیں۔
      فورڈ کمپنی امریکہ کی سب سے
      فورڈ کمپنی امریکہ میں کار بنانے والی ایک مشہور کمپنی ہے۔ یہ کمپنی طویل عرصے سے امریکہ میں  قانونی نظام سنبھالنے والے اداروں (Law Enforcement Institution in USA)  کے لئےخاص طور پر گاڑیاں ڈیزائن کرتی ہے۔ اس سے اندازہ لگایا جاسکتا ہے کہ اس مارکیٹ میں فورڈ کا حصہ تقریبا دوتہائی ہے۔ تاہم  کمپنی کے لئے سالانہ آمدنی کا یہ ایک اہم ذریعہ نہیں ہے۔ فورڈ ہمیشہ یہ یقینی کرتا رہا ہے کہ اس کی گاڑیاں پولیس کی گاڑی کے طور پر ضروری جدید ٹکنالوجی سے لیس۔
      پروڈکشن اور سیلس کو بند کرنے کا مطالبہ
      دراصل امریکہ میں نسل پرستی (Racism) پر مخالف مظاہرے کو لیکر ملازمین نے کمپنیوں اور پولیس کے ساتھ اس سلسلے پر مشورہ کرنے کے بعد یہ بات کہی ہے۔ حال ہی میں اس موضوع کو ٹاؤن ہال میٹنگ میں لایا گیا تھا اور اب ملازمین نے ایک ایسا ہی خط سرکولیٹ کیا ہے۔ بتادیں کہا ان ملازمین میں بلیک ورکرس بھی ہیں جو فورڈ کے افریقی اینسیسٹری نیٹ ورک (FAAN)  کے ممبر ہیں۔ ان ملازمین نے مطالبہ کیا ہے کہ فورڈ فوری طور سے کسٹم پولیس وہیکل کا ڈیولپمنٹ، مصنوعات اور سیلس کو بند کردے۔

      دیگر ملازمین نے بھی اس خط پر دستخط کئے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ 15 جولائی تک کمپنی اس پر کوئی آخری فیصلہ لے۔ اس رپورٹ میں کہا گیا ہے ہمارے ریسورسز کو یگر  طرح کے پبلک سیفٹی پر استعمال کیا جاسکتا ہے اور ایسا ہونا بھی چاہئے۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: