உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    Ford ہندوستان میں بند کرے گی اپنی مینوفیکچرنگ یونٹس ، جانئے وجہ

    Ford ہندوستان میں بند کرے گی اپنی مینوفیکچرنگ یونٹس ! جانئے وجہ

    Ford ہندوستان میں بند کرے گی اپنی مینوفیکچرنگ یونٹس ! جانئے وجہ

    کمپنی ہندوستان میں فیگو ، ایسپائر ، فری اسٹائل ، ایکو اسپورٹ اور اینڈیور ماڈل فروخت کرتی ہے۔ ان کی قیمت کی رینج 7.75 لاکھ روپے سے 33.81 لاکھ روپے تک ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : امریکی آٹو کمپنی فورڈ ہندوستان میں کاروں کی مینوفیکچرنگ بند کر دے گی اور ملک میں اپنے پلانٹس کو بند کر دے گی ۔ اس کے ساتھ ہی فورڈ کمپنی ایشیائی حریفوں کے زیر اثر مارکیٹ کو چھوڑنے والی تازہ آٹومیکر کمپنی بن گئی ہے ۔ خبروں کے مطابق امریکی کار ساز کمپنی نے یہ فیصلہ اس لیے کیا ، کیونکہ اس کو جاری رکھنا منافع بخش نہیں تھا ۔ اس پروسیس کو پورا ہونے میں تقریبا ایک سال لگنے کی امید ہے۔

      فورڈ ہندوستان میں پروڈکشن بند کرنے والی نئی کار ساز کمپنی ہے ۔ جنرل موٹرس اور ہارلے ڈیوڈسن جیسی امریکی کمپنیاں پہلے ہی مارکیٹ چھوڑ چکی ہیں ، جنہوں نے کبھی گروتھ کا وعدہ کیا تھا ۔

      فورڈ ایک طویل عرصہ سے ہندوستانی مارکیٹ میں جدوجہد کے دور سے گزر رہی ہے ۔ ہندوستان میں پروڈکشن بند کرنے کا فیصلہ فورڈ نے گھریلو کار ساز کمپنی مہندرا اینڈ مہندرا کے ساتھ شراکت داری ختم کرنے کے بعد کیا ہے ۔ تاہم کمپنی امپورٹ کے ذریعہ ملک میں اپنی کچھ کاریں فروخت کرتی رہے گی ۔ حالانکہ ابھی فورڈ نے اس معاملہ میں کوئی تبصرہ نہیں کیا ہے ۔

      کمپنی جولائی تک اپنی 4،50،000 یونٹس کی انسٹالڈ صلاحیت کے تقریبا 20 فیصد پر پر ہی چل رہی تھی ۔ فورڈ نے 25 سال قبل ہندوستان میں اپنا کاروبار شروع کیا تھا ، لیکن دنیا کے دوسرے سب سے زیادہ آبادی والے ملک میں پیسنجر گاڑیوں کی مارکیٹ میں 2 فیصد سے بھی کم حصہ داری ہے۔

      ہندوستان میں کمپنی فیگو ، ایسپائر ، فری اسٹائل ، ایکو اسپورٹ اور اینڈیور ماڈل فروخت کرتی ہے۔ ان کی قیمت کی رینج 7.75 لاکھ روپے سے 33.81 لاکھ روپے تک ہے ۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: