برازیل کی سابق صدر ڈیلما روسیف بنی برکس بینک کی نئی سربراہ، مارکوس کی لیں گی جگہ

برازیل کی سابق صدر ڈیلما روسیف بنی برکس بینک کی نئی سربراہ، مارکوس کی لیں گی جگہ

برازیل کی سابق صدر ڈیلما روسیف بنی برکس بینک کی نئی سربراہ، مارکوس کی لیں گی جگہ

75 سالہ روسیف نے مارکوس ٹرائزو کی جگہ لی ہے۔ اس کا اعلان شنگھائی ہیڈکوارٹر والے بینک نے کیا ہے۔

  • News18 Urdu
  • Last Updated :
  • Brazil
  • Share this:
    برازیل کی سابق صدر ڈیلما روسیف جمعہ کو نیو ڈیولپمنٹ بینک (این ڈی بی) کی نئی سربراہ منتخب کی گئی ہیں۔ این ڈی بی برکس ممالک (برازیل، ہندوستان، روس، چین اور جنوبی افریقہ) کی جانب سے قائم کردہ ایک مالیاتی ادارہ ہے، جسے برکس بینک کے نام سے بھی جانا جاتا ہے۔

    75 سالہ روسیف نے مارکوس ٹرائزو کی جگہ لی ہے۔ اس کا اعلان شنگھائی ہیڈکوارٹر والے بینک نے کیا ہے۔ بینک کی جانب سے جاری ایک پریس اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ، این ڈی بی کے بورڈ آف گورنرس نے متفقہ طور سے روسیف کو فوری اثر کے ساتھ بینک کا صدر منتخب کیا ہے۔ روسیف موجودہ برازیل کے صدر لولا ڈا سلوا کی قریبی معاون ہیں، جنہوں نے گزشتہ سال اکتوبر میں ہوئے انتخابات میں زائر بولسونارو کو ہرایا تھا۔ روسیف لگاتار دو مرتبہ برازیل کی صدر منتخب ہوئی تھیں۔ حالانکہ انہیں 2016 میں بجٹ میں ہیرا پھیری کے الزامات کے بعد عہدے سے ہٹادیا گیات ھا۔ انہوں نے اپنے اوپر لگے سبھی الزامات کو مسترد کردیا تھا۔ جولائی 2014 میں انہوں نے این ڈی بی کے قیام میں برکس ممالک کےساتھ حصہ لیا۔

    دوسری جانب، اسی مہینے مارچ میں آئی ایک رپورٹ کے مطابق، سلی کان ویلی بینک (ایس وی بی) پر تالا لگنے کی خبروں کے بعد امریکہ کے ساتھ ساتھ دنیا بھر کے بازار میں افراتفری کا ماحول ہے۔ 2008 کی مندی کے دوران واشنگٹن میچول اور لیہمن بردرس کے ڈوبنے کے بعد اسے سب سے بڑا اقتصادی بحران مانا جارہا ہے۔ امریکی ریگولیٹرز نے ایس وی بی کی بندش کا اعلان کیا تھا۔

    یہ بھی پڑھیں:

    8فیصد کم ہوئے ارب پتی،ہندوستان میں 16 نئے بنے، اڈانی کی جائیداد میں 60 فیصد کی گراوٹ

    یہ بھی پڑھیں:

    انفرااسٹرکچر پر 1.7 فیصدی خرچ سے بنے گی پانچ لاکھ کروڑ ڈالر کی جی ڈی پی کی راہ

    کیلیفورنیا میں بینکنگ ریگولیٹرز نے بینک کو بند کرنے کے بعد فیڈرل ڈپازٹ انشورنس کارپوریشن (ایف ڈی آئی سی ) کو بینک کا اثاثہ وصول کنندہ مقرر کیا ہے۔ اس خبر کو عالمی منڈی میں عالمی کساد بازاری کی علامت کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔
    Published by:Shaik Khaleel Farhaad
    First published: