உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ایشا اور آکاش امبانی فورچیون '40 انڈر 40' کی فہرست میں شامل، جیو کو آگے بڑھانے میں نبھایا رول

    ایشا اور آکاش امبانی فورچیون '40 انڈر 40' کی فہرست میں شامل، جیو کو آگے بڑھانے میں نبھایا رول

    ایشا اور آکاش امبانی فورچیون '40 انڈر 40' کی فہرست میں شامل، جیو کو آگے بڑھانے میں نبھایا رول

    ایشا اور آکاش امبانی کا نام ٹیکنالوجی زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ فورچیون کے مطابق، ایشا اور آکاش امبانی نے جیو کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ دونوں نے فیس بک کے ساتھ 9.99 فیصدی حصہ داری کے لئے 5.7 ارب ڈالر کے بڑے سودے کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی۔ فورچیون میگزین (Fortune Magazine) نے ہندستان کی بڑی کمپنی ریلائنس انڈسٹریز لمٹیڈ (RIL)کے چئیرمین مکیش امبانی (Mukesh Ambani) کی بیٹی ایشا امبانی (Isha Ambani) اور بیٹے آکاش امبانی (Akash Ambani) کو اپنی '40 انڈر 40' کی فہرست میں شامل کیا ہے۔ میگزین نے اس بار مالیات، تکنیک، حفظان صحت، سیاست اور میڈیا اور انٹرٹینمنٹ کے زمرے میں فہرست جاری کی ہے۔

      فیس بک، گوگل، کوالکام اور انٹیل جیسی کمپنیوں سے کرائی سرمایہ کاری

      میگزین نے ہر ایک زمرے میں دنیا کی 40 ہستیوں کو شامل کیا ہے۔ فہرست میں شامل کئے گئے سبھی لوگوں کی عمر 40 سال سے کم ہے۔ ایشا اور آکاش امبانی کا نام ٹیکنالوجی زمرے میں شامل کیا گیا ہے۔ فورچیون کے مطابق، ایشا اور آکاش امبانی نے جیو کو آگے بڑھانے میں اہم رول ادا کیا ہے۔ دونوں نے فیس بک کے ساتھ 9.99 فیصدی حصہ داری کے لئے 5.7 ارب ڈالر کے بڑے سودے کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔ گوگل، کوالکام اور انٹیل جیسی کمپنیوں کو ریلائنس کے ساتھ جوڑنے اور ان سے سرمایہ کاری حاصل کرنے کا کام بھی انہی دونوں کی قیادت میں پورا کیا گیا۔

      آکاش امبانی نے امریکہ کی براون یونیورسیٹی سے 2014 میں اقتصادیات کی ڈگری لے کر فیملی بزنس کو جوائن کیا۔ وہیں، ایشا امبانی نے 1 سال بعد جیو کو جوائن کیا۔ ایشا نے ایل اور اسٹینفورڈ جیسے اداروں میں پڑھائی کی ہے۔ جیومارٹ  (JioMart) کو لانچ کرنے میں آکاش اور ایشا امبانی کے رول کی بھی فورچیون نے تعریف کی ہے۔ مئی 2020 میں ہی ریلائنس نے جیو مارٹ کو لانچ کیا تھا۔ آج جیو مارٹ پر ہر روز تقریبا 4 لاکھ آرڈر بک کئے جا رہے ہیں۔ ہندستان میں تیزی سے بڑھ رہے ای۔ کامرس مارکیٹ میں ریلائنس اب امیزن (Amazon) اور فلپ کارٹ (Flipkart) کے لئے چیلنج پیش کر رہا ہے۔

      (ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
      Published by:Nadeem Ahmad
      First published: