کیا یکم جولائی سے PF میں ہورہی ہیں تبدیلیاں؟ پی ایف میں کتنا اور کیسے ہوسکتا ہے اضافہ؟
مرکزی حکومت چار نئے لیبر کوڈز پر از سر نو طور پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت ملازم کی تنخواہ، اس کے پی ایف کنٹریبیوشن اور کام کے اوقات کے لحاظ سے اہم تبدیلیاں ہوں گی۔ حکومت ان قوانین کو جلد از جلد نافذ کرنا چاہتی ہے۔
مرکزی حکومت چار نئے لیبر کوڈز پر از سر نو طور پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت ملازم کی تنخواہ، اس کے پی ایف کنٹریبیوشن اور کام کے اوقات کے لحاظ سے اہم تبدیلیاں ہوں گی۔ حکومت ان قوانین کو جلد از جلد نافذ کرنا چاہتی ہے۔
ہندوستان میں جلد ہی ہفتہ وار کام کے وقت میں تبدیلی ہونے والی ہے کیونکہ مرکزی حکومت یکم جولائی 2022 سے یعنی اگلے مہینے سے نئے مزدور قوانین (labour laws) کو نافذ کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔ اگر نئے لیبر قوانین لاگو ہوتے ہیں، تو ایک ملازم کے ای پی ایف (EPF) کنٹریبیوشن، دفتری کام کے اوقات اور گھر کی تنخواہ میں بہت زیادہ تبدیلی آئے گی۔
مرکزی حکومت چار نئے لیبر کوڈز پر از سر نو طور پر کام کر رہی ہے، جس کے تحت ملازم کی تنخواہ، اس کے پی ایف کنٹریبیوشن اور کام کے اوقات کے لحاظ سے اہم تبدیلیاں ہوں گی۔ حکومت ان قوانین کو جلد از جلد نافذ کرنا چاہتی ہے اور میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہیں کہ یہ اگلے ماہ سے نافذ العمل ہوں گے حالانکہ ابھی تک کوئی سرکاری اطلاع نہیں دی گئی ہے۔ نئے لیبر قوانین جلد لاگو کیے جائیں گے - کیا تبدیلی آنے والی ہے؟
یہ پہلے ذکر کیا جا چکا ہے کہ اگر نئے لیبر قوانین کو لاگو کیا جاتا ہے، تو یہ ملازم کے دفتری اوقات کار، اس کے ای پی ایف کنٹریبیوشن اور گھر لے جانے والی تنخواہ سے متعلق اہم تبدیلیاں لائے گا۔
نیا اصول نافذ ہونے کے بعد کمپنیاں اپنی پالیسی میں تبدیلی لائیں گے۔ اس کے تحت ملازمین کو ہفتے میں تین بار چھٹی مل جائے گی۔ تاہم یہ مشروط طور پر کیا جائے گا۔ نئے لیبر کوڈز یہ تجویز نہیں کرتے ہیں کہ ہفتہ وار کام کے اوقات میں کمی کی جائے گی۔ لہذا ملازمین کو چار دنوں کے لیے روزانہ 10 سے 12 گھنٹے کام کرنے کا امکان ہے اور نئے لیبر قوانین کی دفعات کے مطابق بقیہ تین دن کے لیے ہفتہ وار چھٹی مل سکتی ہے۔
صرف یہی نہیں نئے قوانین کا مطلب یہ ہوگا کہ اوور ٹائم کے زیادہ سے زیادہ گھنٹے 50 گھنٹے (فیکٹریز ایکٹ کے تحت) سے بڑھ کر 125 گھنٹے ہو جائیں گے۔ یہ تمام شعبوں میں ایک چوتھائی تک ہوجائے گا۔
Published by:Mohammad Rahman Pasha
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔