اگر آپ نے ایک ستمبر سے بجلی معافی کو لیکر کوئی خبر پڑحی ہے یاسنی ہے تو آپ کو بتادیں یہ پوری طرح سے جھوٹ ہے۔ گزشتہ کچھ دنوں سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم، یوٹیوب (YouTube Video Fake) پر ایک ویڈیو وائرل ہو رہا ہے۔ اس ویڈیو میں بتایا جارہا ہے کہ حکومت بجلی بل معافی یوجنا 2020 لارہی ہے۔ اس کے تحت ستمبر سے پورے ملک میں سب کا بجلی بل معاف ہوگا۔ اس کو لیکر PIB نے Fact Check چیک کرکے بتایا ہے کہ یہ دعویٰ فرضی ہے۔ سرکار کے ذریعے ایسی کسی یوجنا کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
بجلی بل معافئ کی خبر جھوٹی ہے۔ PIB Fact Check کا کہنا ہے کہ فرضی ویڈیو میں کیا جارہا دعویٰ بالکل غلط ہے۔ حکومت نے یہ صاف کیا ہے کہ وہ ایسی کوئی اسکیم نہیں لانے والی ہے۔ PIB Fact Check نے لوگوں کو آگاہ کرتے ہوئے اس طرح کی جھوٹی خبروں سے محتاط رہنے کو کہا ہے۔
ایک یو ٹیوب ویڈیو میں یہ دعویٰ کیا جارہا ہے کہ بجلی بل معافی یوجنا 2020 کے تحت ایک ستمبر سے پورے ملک میں سب کا بجلی بل معاف ہوگا۔
#PIBFactCheck یہ دعویٰ فرضی ہے۔ حکومت کے ذڑیعے ایسی کسی یاجنا کا اعلان نہیں کیا گیا ہے۔
PIB Fact Check-PIB Fact Check مرکزی حکومت کی پالیسی، اسکیم، محکمہ، وزارت کو لیکر غلط اطلاعات کو پھیلنے ست روکنے کیلئے کام کرتا ہے۔ سرکار سے جڑی ہوئی کوئی خبر جھوٹ یے یا سچ، یہ جاننے کیلئے PIB Fact Check کی مدد لی جاسکتی ہے۔
کوئی بھی پی آئی بی فیکٹ چیک کو مشکوک خبر کا اسکرین شاٹ، ٹویٹ، فیس بک پوسٹ یا URL وہاٹس ایپ نمبر 918799711259 پر بھیج سکتا ہے یا پھر pibfactcheck@gmail.com پر میل کر سکتا ہے۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔