உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پیٹرول۔ڈیزل کی آسمان چھوتی قیمتیں، ایندھن کی قیمتوں میں اضافے کو لیکر عوام میں برہمی

    Youtube Video

    خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔

    • Share this:
      پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں آسمان کو چھورہی ہیں ۔ ملک کی مختلف ریاستوں میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں پھر ایک بار اضافہ ہوا ہے۔ چوبیس پیسے کے اضافے کے ساتھ دہلی میں فی لیٹر پیٹرول کی قیمت ایک سو آٹھ روپئے سڑسٹھ پیسے ہوگئی ہے۔ ممبئی میں بتیس پیسے کے اضافہ کے ساتھ اٹھانوے روپئے اسی پیسے ہوگئی جبکہ تیس پیسے کے اضافہ کے ساتھ کولکاتا میں پٹرول کی قیمت ایک سو تین روپئے چھتیس پیسے ہوگئی اور ڈیزل کی قیمت بائیس پیسوں کے اضافے کے ساتھ پچانوے روپئے انسٹھ پیسے ہوگئی ہے اسی طرح چینئی میں بائیس پیسوں کے اضافے کے ساتھ ایک سو دو روپئے چونسٹھ پیسے اور ڈیزل کی قیمت تیس پیسے کے اضافہ کے ساتھ اکیانوے روپئے سے تجاوز کرگئی ۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کو لیکر عوام پریشان ہیں اور ان کی جیب پر اضافی بار بڑھ گیا ہے ۔

      واضح رہے کہ مدھیہ پردیش، راجستھان، مہاراشٹر، آندھرا پردیش، تلنگانہ، کرناٹک، اوڈیشہ، جموں وکشمیر اور لداخ میں پٹرول کی قیمت 100 روپئے پار ہوچکا ہے۔ ممبئی میں پٹرول کی قیمت سب سے زیادہ ہے۔ بین الاقوامی سطح پر کچے تیل کی قیمت بڑھنے کی وجہ سے ملک میں گاڑی ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ ہو رہا ہے۔ گزشتہ کچھ دن میں ہندوستان کے ذریعہ درآمد خام تیل کی اوسط قیمت 78 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گیا ہے۔ ملک کے کئی اہم شہروں میں پٹرول 100 روپئے فی لیٹر کے پار پہنچ چکا ہے۔ واضح رہے کہ ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں فرق مرکز اور ریاستی حکومت کے ذریعہ لگائے گئے ٹیکس اور ڈھلائی کی قیمت کی قیمت کی وجہ سے الگ الگ ہوتا ہے۔

      چار بڑے شہروں میں پٹرول - ڈیزل کی قیمتیں
      دہلی میں پٹرول 102.64 روپئے اور ڈیزل 91.07 روپئے فی لیٹر

      ممبئی میں پٹرول 108.67 روپئے اور ڈیزل 98.80 روپئے فی لیٹر

      چنئی میں پٹرول 100.23 روپئے اور ڈیزل 95.59 روپئے فی لیٹر

      کولکاتا میں پٹرول 103.36 روپئے اور ڈیزل 94.17 روپئے فی لیٹر

      آپ ایس ایم ایس کے ذریعے پٹرول ڈیزل کی قیمت معلوم کرسکتے ہیں۔ پٹرول ڈیزل کی قیمتوں کو روزانہ صبح 6 بجے اپ ڈیٹ کیا جاتا ہے۔ انڈین آئل کی ویب سائٹ کے مطابق ، آپ کو اپنے شہر کا کوڈ آر ایس پی کے ساتھ ٹائپ کرنا ہوگا اور 9224992249 نمبر پر ایس ایم ایس کرنا ہے۔ ہر شہر کا کوڈ مختلف ہے۔ آپ اسے آئی او سی ایل کی ویب سائٹ سے دیکھ سکتے ہیں۔ اسی کے ساتھ ہی ، آپ اپنے شہر میں پٹرول ڈیزل کی قیمت بھی بی پی سی ایل کسٹمر آر ایس پی 9223112222 اور ایچ پی سی ایل کسٹمر ایچ پی پرائس کو 9222201122 میسج بھیج کر معلوم کرسکتے ہیں۔

      خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن گھٹتی اور بڑھتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔ ان کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی اور ڈیلر کمیشن سب کچھ جوڑنے کے بعد قیمت تقریبا دوگنی ہو جاتی ہے۔ پٹرول۔ ڈیزل کی روز کی قیمت آپ ایس ایم ایس کے ذریعہ بھی جان سکتے ہیں۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: