ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

آج پھرپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ: نئے سال میں صرف 6 دنوں میں اتنی ہوئی قیمت

خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پچھلے 6 روز سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہواہے۔

  • Share this:
آج پھرپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں  اضافہ: نئے سال میں صرف 6 دنوں میں اتنی ہوئی قیمت
آج پھرپٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ: نئے سال میں صرف 6 دنوں میں اتناہوامہنگا

نئی دہلی خام تیل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث پچھلے 6 روز سے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں زبردست اضافہ ہواہے۔ پیر کے روز، پٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں 15 سے 16 پیسے ، جبکہ ڈیزل کی قیمت 17-19 پیسے کا اضافہ ہواہے۔ امریکہ اور ایران تناؤ کے مابین کشیدگی کی وجہ سے ملک میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ ہورہا ہے۔

نئے سال میں اب تک پٹرول کی قیمت میں 55 پیسے فی لیٹر کااضافہ ہواہے جبکہ ڈیزل میں 72 پیسے فی لیٹراضافہ کیاگیاہے۔ انڈین آئل ویب سائٹ کے مطابق ، دہلی ، کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں چار میٹرو شہروں میں پٹرول ڈیزل کی قیمتیں بالترتیب 75.69 ، 78.28 ، 81.28 اور 78.64 روپے فی لیٹر ہوگئی ہیں۔ دہلی ، کولکاتہ ، ممبئی اور چنئی میں ڈیزل کی قیمتوں کو بالترتیب 68.68 ، 71.04 ، 72.02 اور 72.58 روپئے فی لیٹر کردیا گیا ہے۔


خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن بدلتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔
خیال رہے کہ پٹرول۔ ڈیزل کی قیمتیں ہر دن بدلتی رہتی ہیں۔ پٹرول۔ ڈیزل کی نئی قیمت صبح 6 بجے سے نافذ ہو جاتی ہے۔


پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں پرہمیشہ خام تیل کی قیمتوں میں اضافے کا اثرپڑتاہے۔تیل کی قیمتوں میں اضافے کے رجحان کو دیکھتے ہوئے ، یہ کہا جارہاہے کہ ممکن ہے کہ اگلے کچھ دنوں میں بھی پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزیداضافہ ہوجائے۔اگرچہ ہندوستان کو خام تیل کی فراہمی میں خلل کا فوری خطرہ نہیں ہے لیکن اس کا اثر قیمتوں میں محسوس کیا جارہا ہے۔ ہندوستان، ملک میں دکار تیل کی تقریباً 84 فیصد مقدارکو درآمد کرتا ہے جس میں سے مشرق وسطی کی ممالک دوتہائی سے زیادہ درآمدات کا حصہ بنتے ہیں۔
First published: Jan 06, 2020 10:11 AM IST