உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    پی ایم مودی نے لانچ کیا 100کروڑ کا ڈریم پلان، بولے۔ ملک کو ملے گی گتی شکتی

    پی ایم مودی نے100کروڑ کا ڈریم پلان گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان GatiShakti-National Master Plan لانچ کیا۔

    پی ایم مودی نے100کروڑ کا ڈریم پلان گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان GatiShakti-National Master Plan لانچ کیا۔

    پی ایم مودی نے100کروڑ کا ڈریم پلان گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان GatiShakti-National Master Plan لانچ کیا۔

    • Share this:
      GatiShakti-National Master Plan: گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان: وزیر اعظم نریندر مودی ملٹی موڈل کنیکٹوٹی کے لیے ایک جامع پلان کو ادارہ سازی کی شکل دیکر مختلف ایجنسیوں کے درمیان ہم آہنگی کی کمی کے مسائل کو حل کرنے کے لیے آج پی ایم گتی شکتی اسکیم کا آغاز کیا۔ پی ایم مودی نے100کروڑ کا ڈریم پلان گتی شکتی نیشنل ماسٹر پلان GatiShakti-National Master Plan لانچ کیا۔

      اسے ملک کے بنیادی ڈھانچے کی زمین کی تزئین کے لیے ایک تاریخی واقعہ قرار دیتے ہوئے وزیر اعظم آفس (پی ایم او) نے منگل کے روز کہا کہ گتی شکتی اسکیم محکمانہ رکاوٹوں کو ختم کردیگی اور بڑے انفراسٹرکچر منصوبوں میں اسٹیک ہولڈرز کے لیے مجموعی منصوبے کو ادارہ جاتی بنائے گا۔

      ملک میں ترقی کومہمیزدینے کے لیے جدید انفراسٹرکچر کوفروغ دینے کی کوششوں میں مرکزی حکومت جٹی ہوئی ہے۔اسی کے تحت آج وزیر اعظم نریندر مودی آج پردھان منتری گتی شکتی یوجنا کی شروعات کی۔یہ منصوبہ صنعتی سرگرمیوں کو فروغ دے گا اور ٹریفک کے نظام کو بہتر بنائے گا۔ یہ ریل اور سڑک سمیت سولہ وزارتوں کو جوڑنے والا ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعہ تقریبًا سو کروڑ روپئے کے بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کوفروغ ملے گا۔ وزیراعظم نریندر مودی نے اس یوجنا کے بارے میں یوم آزادی کے موقع پرلال قلعے کی فصیل سے اعلان کیا تھا۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: