உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ریلائنس ریٹیل میں بڑھ رہی ہے سرمایہ کاروں کی دلچسپی ، کچھ ہی ہفتوں میں ہوئی تیسری ڈیل

    ریلائنس ریٹیل میں بڑھ رہی ہے سرمایہ کاروں کی دلچسپی ، کچھ ہی ہفتوں میں ہوئی تیسری ڈیل

    ہندوستان کی سب سے بڑی ریٹیل کمپنی ریلائنس ریٹیل میں گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران دنیا بھر کے ٹاپ پرائیویٹ سرمایہ کاروں سے کل تقریبا 13,050 کروڑ روپے کی سرماریہ کاری ہوئی ہے ۔ ان سرمایہ کاروں میں سلور لیک پارٹنرس اور امریکی سرمایہ کاری فرم کے کے آر اینڈ کمپنی شامل ہے ۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Share this:
      امریکی پرائیویٹ اکیویٹی فرم جنرل اٹلانٹک ریلائنس ریٹیل وینچرس میں 3675 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کرے گی ۔ اس کے بعد میں جنرل اٹلانٹک کو ریلائنس میں 0.84  فیصدی حصہ داری ملے گی ۔ بتادیں کہ اسی مہینے کی شروعات میں دنیا کی ٹاپ ٹیک انویسٹرکمپنی سلور لیک نے بھی ریلائنس ریٹیل میں 7500 کروڑ روپے سرمایہ کاری کرنے کا اعلان کیا تھا ۔ اس کے بدلے میں سلور لیک کو ریلائنس ریٹیل میں 1.75 فیصدی حصہ داری ملی ہے ۔

      یہ آر آئی ایل کی ریٹیل یونٹ ریلائنس ریٹیل میں سرمایہ کاری کیلئے کچھ ہفتوں کے دوران ہوئی تیسری ڈیل ہے ۔ آر آئی ایل نے 30 ستمبر کو کی گئی ایکسچینج فائلنگ میں بتایا کہ اس سرمایہ کاری کیلئے ریلائنس ریٹیل کا ویلیو ایشن 4.28 لاکھ کروڑ روپے کیا گیا ہے ۔ غور طلب ہے کہ ریلائنس ریٹیل میں سرمایہ کاروں کی دلچسپی مسلسل بڑھ رہی ہے ۔ گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران کمپنی میں بھاری مقدار میں غیر ملکی سرمایہ کاری آتی دکھی ہے ۔

      ہندوستان کی سب سے بڑی ریٹیل کمپنی ریلائنس ریٹیل میں گزشتہ کچھ ہفتوں کے دوران دنیا بھر کے ٹاپ پرائیویٹ سرمایہ کاروں سے کل تقریبا 13,050 کروڑ روپے کی سرماریہ کاری ہوئی ہے ۔ ان سرمایہ کاروں میں سلور لیک پارٹنرس اور امریکی سرمایہ کاری فرم کے کے آر اینڈ کمپنی شامل ہے ۔ سلور لیک نے ریلائنس ریٹیل میں 1.75 فیصدی اور کے کے آر اینڈ کمپنی نے 1.28 فیصدی حصہ داری کیلئے ڈیل کی ہے ۔

      بتادیں کہ اسی سال جنرل اٹلانٹک نے ریلائنس گروپ کے ڈیجیٹل پلیٹ فارم جیو میں بھی 6,598.38 کروڑ روپے کی سرمایہ کاری کی تھی ۔ اس طرح یہ اس سال ریلائنس گروپ کی کمپنی میں جنرل اٹلانٹک کی دوسری سرمایہ کاری ہے ۔

      اس موقع پر ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے کہا کہ جنرل اٹلانٹک کے ساتھ اپنے تعلقات کو وسعت دیتے ہوئے مجھے خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ دونوں کمپنیاں ہندوستان میں کاروباری سرگرمیوں کو وسعت دینے اور صارفین کو سہولیات فراہم کرنے کیلئے مل کر کام کریں گی اور ہندوستانی ریٹیل کاروبار کے ٹرانسفارمیشن میں بڑا رول ادا کریں گی ۔ اسی طرح جنرل اٹلانٹک کے سی ای او بل فورڈ  (Bill Ford) نے بھی کہا کہ ہمیں مکیش امبانی کے نئے کامرس وینچر میں شامل ہونے پر خوشی محسوس ہورہی ہے ۔ اس ڈیل سے ملک کے ریٹیل سیکٹر میں بڑی مثبت تبدیلیاں دیکھنے کو ملیں گی ۔

      (ڈسکلیمر: نیوز 18 اردو ڈاٹ کام ریلائنس انڈسٹریز کی کمپنی نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ کا حصہ ہے۔ نیٹ ورک 18 میڈیا اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ ریلائنس انڈسٹریز کی ملکیت ہے۔)
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: