ہوم » نیوز » معیشت

بڑی خبر ! اکاونٹ میں پیسے نہیں رہنے پر بھی اس بینک اکاونٹ سے نکال سکتے ہیں رقم ! اتنی ہوگی حد

جن دھن یوجنا اکاونٹ میں اس کے علاوہ بھی کئی سہولیات ملتی ہیں ۔ اس اکاونٹ میں اوورڈرافٹ سہولیات کے ساتھ ساتھ روپے ڈیبٹ کارڈ بھی دستیاب کرایا جاتا ہے ۔

  • Share this:
بڑی خبر ! اکاونٹ میں پیسے نہیں رہنے پر بھی اس بینک اکاونٹ سے نکال سکتے ہیں رقم ! اتنی ہوگی حد
بڑی خبر ! اکاونٹ میں پیسے نہیں رہنے پر بھی اس بینک اکاونٹ سے نکال سکتے ہیں رقم ! اتنی ہوگی حد

عام طور پر سیونگ بینک اکاونٹ میں کھاتہ داروں کو ہر ماہ اوسطا کم سے کم بیلنس نہیں رکھنے پر جرمانہ دینا پڑتا ہے ، سیلری اکاونٹ کیلئے بینک اس کی پابندی عائد نہیں کرتا ہے ، لیکن اس کے ساتھ ہی کچھ ایسے اکاونٹس بھی ہوتے ہیں ، جہاں کم سے کم بیلنس رکھنا ضروری نہیں ہوتا ہے ۔


اس طرح کے اکاونٹس میں پردھان منتری جن دھن یوجنا بھی ایک ہے ۔ جن دھن یوجنا اکاونٹ میں اس کے علاوہ بھی کئی سہولیات ملتی ہیں ۔ اس اکاونٹ میں اوورڈرافٹ سہولیات کے ساتھ ساتھ روپے ڈیبٹ کارڈ بھی دستیاب کرایا جاتا ہے ۔ اس ڈیبٹ کارڈ پر ایک لاکھ روپے تک کا ایکسیڈنٹ انشورنس مفت میں ملتا ہے ۔


حالانکہ اوور ڈرافٹ کی سہولیت پانے کا اہل ہونے کیلئے جن دھن اکاونٹ ہولڈروں کو پہلے چھ مہینے کیلئے مطلوبہ بینلس رکھنا لازمی ہوتا ہے ۔ اس کے ساتھ ہی انہیں اپنے روپے ڈیبٹ کارڈ سے مستقل لین دین کرنا بھی ضروری ہوتا ہے ۔


اس کے بعد جس بینک میں یہ اکاونٹ کھولا گیا ہے ، وہ اگر اہل مانتا ہے تو کھاتہ دار کو 5000 ہزار روپے کی اوور ڈرافٹ کی سہولت دیتا ہے ، اس کیلئے ایک شرط یہ بھی ہے کہ یہ جن دھن کھاتہ آدھار سے لنک ہو ۔ آپ اس اوور ڈرافٹ سہولت کا فائدہ ایک عام شرح سود ادا کرنے کے بعد اٹھا سکتے ہیں ۔

اگر اکاونٹ ہولڈر پرانے بیلنس کو صحیح وقت پر ادا کرتا ہے تو اس کیلئے انہیں آئندہ بھی لون لینے کی سہولت ملتی رہے گی ۔ بتادیں کہ آدھار سے مربوط جن دھن اکاونٹ کو سرکاری سبسڈی اسکیم کے تحت براہ راست فائدہ مل سکتا ہے ۔ اس کے تحت کسی بھی سرکاری سبسڈی کا پیسہ ان کے اکاونٹ میں  براہ راست پہنچے گا۔

اس کے ساتھ ہی 15 اگست 2014 سے لے کر 26 جنوری 2015 کے درمیان اگر کسی نے جن دھن اکاونٹ کھلوایا ہے ، تو اس کیلئے انہیں 30 ہزار روپے کا لائف انشورنس کوور کا بھی فائدہ ملے گا ۔ یہ سہولت اس وقت ہی ملے گی ، جب کھاتہ دار اس کا اہل ہوگا ۔
First published: Dec 08, 2019 09:00 AM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading