نئی دہلی: پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں (Petrol Diesel Prices) میں ٹیکس کی کٹوتی (Excise Duty Cut) کرنے کے بعد بھی ان کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ ایسے میں پیٹرول اور ڈیزل خریدے وقت انڈین آئل سٹی کریڈٹ کارڈ (Indian Oil Citi credit Card) آپ کے لئے فائدہ مند ہوسکتا ہے۔ اس کریڈٹ کارڈ کے ذریعے آپ کو ہر سال 71 لیٹر تک پیٹرول ڈیزل مفت مل سکتاہے۔
الگ الگ کریڈیٹ کارڈ گاہکوں کی جانب سے مہیا کرائے گئے ریوارڈ پوائنٹس کو ریڈیم کرنے کے لئے الگ الگ طریقے پیش کرتے ہیں۔ آپ آئی آر سی ٹی سی کو-برانڈیڈ کریڈیٹ کارڈ (IRCTC Co-Branded Credit Card) پر مہیا کرائے گئے ریوارڈ پوائنٹس کو ریڈیم کر کے ریل ٹکٹ بک کرسکتے ہیں۔ کچھ کریڈیٹ کارڈ فیول ریٹیلرس کے ساتھ کو-برانڈنگ کے بعد جاری کیے جاتے ہیں اور ریوارڈ پوائنٹ کے بدلے پیٹرول-ڈیزل کی پیشکش کرتے ہیں۔
انڈین آئل سٹی کریڈیٹ کارڈ ایسا کارڈ ہے، جس پر صارفین کو انرنڈ پوائنٹس کے بدلے پیٹرول اور ڈیزل ملتا ہے۔ اس کارڈ کے استعمال سے حاصل کیے گئے ریوارڈ پوائنٹ (ٹربو پوائنٹ) کو ریڈیم کر کے گاہک ہر سال 71 لیٹر تک پیٹرول-ڈیزل خرید سکتے ہیں۔
انڈین آئل سٹی کریڈیٹ کارڈ کی خاصیتیں1. انڈین آئل پمپس پر ٹربو پوائنٹس کو ریڈیم کرکے سالانہ 71 لیٹر تک ایندھن مفت حاصل کریں۔
2. انڈین آئل پمپس پر 1 فیصد فیول سرچارج کی چھوٹ۔
3. انڈین آئل پمپس پر 150 روپے خرچ کرنے پر 4 ٹربو پوائنٹس حاصل کریں۔
4. کارڈ کے ذریعے گروسری اور سپر مارکیٹوں پر خرچ کیے جانے والے ہر 150 روپے پر 2 ٹربو پوائنٹس حاصل کریں۔
5. کارڈ کے ذریعے دیگر زمروں میں 150 روپے خرچ کرنے پر 1 ٹربو پوائنٹ حاصل کریں۔
کیسے کریں ٹربو پوائنٹ کو ریڈیمٹربو پوائنٹ کو کئی طریقے سے ریڈیم کیا جاسکتا ہے لیکن انڈین آئل پمپوںپر ریڈیم کرنے سے سب سے زیادہ فائدہ ملتا ہے۔
-انڈین آئل پمپوں پر ریڈیمشن ریٹ -1ٹربو پوائنٹ =1 روپیہ
- goibibo.com, IndiGo, Make My Trip, yatra.com پر ریڈیمشن ریٹ-1ٹربو پوائنٹ =25پیسے
- Book my Show, Vodafone دیگر پر ریڈمشن ریٹ-1ٹربو پوائنٹ = 30 پیسے
گاہکوں کو مزید کیا ملیں گے فائدےانڈین آئل سٹی بینک کریڈیٹ کارڈ پر سالانہ 71 لیٹر مفت ایندھن کے علاوہ کئی فائدے ملتے ہیں۔ آئیے اس کارڈ پر ملنے والے دوسرے فائدوں کے بارے میں جانتے ہیں۔
-30 ہزار روپے سالانہ خرچ کرنے پر 1000 روپے سالانہ فیس معاف ہے۔
-کارڈ ایکٹیویشن پر، آپ کو 250 روپے کے ٹربو پوائنٹس ملیں گے۔
-اس کے علاوہ 3650 روپے کے اضافی پوائنٹس بھی دستیاب ہیں۔
-آپ اس کارڈ کے ذریعے کانٹیکٹ لیس ادائیگی کر سکتے ہیں۔
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔