Gold Price Today: بجٹ کے بعد سونے چاندی کی قیمت میں اضافہ، چاندی 71 ہزار کے پار، چیک کریں دام
Gold Price Today: بجٹ کے بعد سونے چاندی کی قیمت میں اضافہ، چاندی 71 ہزار کے پار، چیک کریں دام
Today Gold, Silver Rate: مضبوط عالمی تجارت کے درمیان جمعرات کو قومی دارالحکومت کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 770 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ چاندی کی قیمت آج 1,491 روپے بڑھ گئی۔ ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز نے یہ جانکاری دی ہے۔
نئی دہلی : مالی سال 2023-24 کا بجٹ پیش کرنے کے اگلے دن یعنی 2 فروری 2023 کو سونے اور چاندی کی قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھنے میں آیا۔ مضبوط عالمی تجارت کے درمیان جمعرات کو قومی دارالحکومت کے صرافہ بازار میں سونے کی قیمت میں 770 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ چاندی کی قیمت آج 1,491 روپے بڑھ گئی۔ ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز نے یہ جانکاری دی ہے۔
قومی راجدھانی میں جمعرات کو سونے کی قیمت 770 روپے بڑھ کر 58,680 روپے فی 10 گرام پر پہنچ گئی۔ گزشتہ تجارتی سیشن میں سونا 57,910 روپے فی 10 گرام پر بند ہوا تھا۔ چاندی کی قیمت بھی 1,491 روپے بڑھ کر 71,666 روپے فی کلوگرام پر بند ہوئی۔ ایچ ڈی ایف سی سیکیورٹیز کے ایک تجزیہ کار نے کہا :دہلی میں سونے کی حاضر قیمت 770 روپے بڑھ کر 58،680 روپے فی 10 گرام ہو گئی۔
بیرونی منڈیوں میں سونے چاندی کے دام میں اضافہ
بیرونی منڈیوں میں سونا مضبوط ہوکر 1,956 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 24.15 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
قابل ذکر ہے کہ یہ دام آپ گھر بیٹھے آسانی سے جان سکتے ہیں۔ اس کے لئے آپ کو صرف اس نمبر 8955664433 پر مس کال دینی ہوگی اور آپ کے فون پر ایک میسج آئے گا، جس میں آپ تازہ ترین ریٹ چیک کر سکتے ہیں۔
Published by:Imtiyaz Saqibe
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔