ہوم » نیوز » تعلیم و روزگار

خوشخبری! اس سال 53 فیصدی کمپنیاں نئے لوگوں کو دیں گی نوکریاں، 60 فیصدی بڑھائیں گی تنخواہ۔۔۔

سروے کے مطابق 43 فیصدی کمپنیاں ایک ماہ کا بونس دینے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ رپورٹ کے نتیجے 12 ایشیا پیسیفک بازاروں میں کئے گئے سروے سے لئے گئے ہیں۔

  • Share this:
خوشخبری! اس سال 53  فیصدی کمپنیاں نئے لوگوں کو دیں گی نوکریاں، 60 فیصدی بڑھائیں گی تنخواہ۔۔۔
سروے کے مطابق 43 فیصدی کمپنیاں ایک ماہ کا بونس دینے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ رپورٹ کے نتیجے 12 ایشیا پیسیفک بازاروں میں کئے گئے سروے سے لئے گئے ہیں۔

کورونا بحران (Coronavirus Crisis) کے سبب 2020 کے دوران نئی نوکریوں (New Jobs) میں گراوٹ آئی تھی۔ اب نلازمین کی مانگ میں اچانک بڑھوتری دیکھنے کو مل رہی ہے۔ امید کی جا رہی ہے کہ 53 فیصدی کمپنیاں 2021میں نئے ملازمین کی تقرری (Recruitments) کریں گی۔ کووڈ۔19 وبا نے ہندستان سمیت ایشیا پیسیفک کے خطے میں معیشتوں کو بری طرح متاثر کیا ہے۔ ایک سروے کی رپورٹ کے مطابق 2020 کی شروعات نئی ملازمتوں کے معاملے میں کافی اچھی رہی تھی۔


ہیلتھ کیئر۔ٹکنالوجی سیکٹر بنیں گے نوکریوں کے موقع۔۔۔

پروفیشنل ریکروٹمینٹ کمپنی مائیکل پیج انڈیا (Michael Page India) کی ٹیلنٹ ٹرینڈرس 2021 رپورٹ (Talent Trends Report 2021) میں کہا گیا ہے کہ 2020 کے دوران نئی نوکریوں میں 18 فیصدی کمی درج کی گئی۔ سروے کی بنیاد پر رپورٹ کے مطابق اب نوکریوں کے معاملے میں سدھار دکھائی دینا شروع ہو چکا ہے۔ ہندستان میں تقریبا 53 فیصدی کمپنیوں نے اس سال ملاموں کی تعداد بڑھانے پر غور و خوض کرنے کی بات کہی ہے۔


55 فیصدی کمپنیاں بنا رہی ہیں بونس دینے کا منصوبہ۔۔۔
مائیکل پیج انڈیا کے منیجنگ ڈائریکٹر نکولس ڈیومولن (Nicolas Dumoulin) نے کہا کہ ٹکنالوجی اور ہیلتھ کیئر سیکٹرس (Tech & Healthcare Sector) میں لاک ڈاؤن کے دوران بھی کافی ملازمتیں دیکھنے کو ملیں۔ اس کی وجہ ان سیکٹر میں ہیومن ریسورس کی مانگ میں اچانک اصافہ ہونا تھا۔ ای۔کامرس اور ایجوکیشن ٹکنالوجی میں تقرریوں کی پوزیشن مضبوط رہی۔ ان سیکٹرس میں 2021 کے دوران بھی نئے روزگار (Job Opportunities) کے بھرپور مواقع بنے رہیں گے۔ ٹیلنٹ ٹرینڈس 2021   (Talent Trends Report 2021)  کی رپورٹ کے مطابق ہندوستان میں 2021 کے لئے مثبت حالات ہیں۔ ۔ سروے میں شامل 60 فیصد کمپنیوں نے رواں سال اپنی تنخواہ بڑھانے کی بات کہی ہے۔ وہیں 55 فیصد کمپنیاں بونس دینے کا منصوبہ بنا رہی ہیں ۔

سب سے زیادہ ہیلتھ کیئر سیکتر میں بڑھائی گئی تنخواہ۔۔۔
سروے کے مطابق 43 فیصدی کمپنیاں ایک ماہ کا بونس دینے کا منصوبہ بنا رہی ہیں۔ رپورٹ کے نتیجے 12 ایشیا پیسیفک بازاروں میں کئے گئے سروے سے لئے گئے ہیں۔ اس میں 5,500 سے زیادہ کاروبار اور 21,000 ملازمین شامل ہیں جس میں 3,500 سے زیادہ ڈائریکٹر ہیں۔ رپورٹ کے مطابق ہیلتھ کیئر سیکٹر میں تنخواہ سب سے زیادہ بڑھنے کی امید ہے۔ اس میں اوسط آٹھ فیصدی کا اضافہ پوگا۔ اس کے بعد کنزیومر گڈس میں 7.6 فیصدی اور ای۔کامرس/ انٹرنیٹ خدمات میں 7.5 فیصدی تنخواہ میں اصافی ہوگا۔
Published by: Sana Naeem
First published: Jan 25, 2021 02:58 PM IST