உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہوائی سفر کیلئے اچھی خبر: 18 سے 100 فیصد مسافرین کے ساتھ پرواز بھریں گی گھریلو فلائٹس

    Youtube Video

    دراصل سول ایوی ایشن کی وزارت (Civil Aviation Ministry) نے کورونا وائرس کی وبا کے بعد گھریلو پروازوں (Domestic Flights) پر عائد پابندی میں راحت دی ہے۔

    • Share this:
      نئی دہلی: مرکزی حکومت نے تہواروں کے دوران گھریلو ہوائی سفر ( travel by flight) کرنے والوں کو خوشخبری دی ہے۔ دراصل سول ایوی ایشن کی وزارت (Civil Aviation Ministry) نے کورونا وائرس کی وبا کے بعد گھریلو پروازوں (Domestic Flights) پر عائد پابندی میں راحت دی ہے۔ وزارت کے حکم کے مطابق اب 18 اکتوبر 2021 سے گھریلو کمرشیل پروازوں (Domestic Commercial Flights) میں مسافروں کی گنجائش کو لیکر نافذ پابندیاں ہٹا دی جائیں گی۔ آسان الفاظ میں اگر کہا جائے تو اب گھریلو کمرشل پروازیں اپنی پوری صلاحیت کے ساتھ اڑ (Full Capacity Flights) سکیں گی۔

      کوویڈ پروٹوکول پر سختی سے کرنا ہوگا عمل
      ستمبر 2021 میں مرکزی حکومت نے گھریلو پروازوں کی مسافروں کی گنجائش 72.5 فیصد سے بڑھا کر 85 فیصد کردی تجی۔ اب اگلے ہفتے سے پوری صلاحیت کے ساتھ ملک میں پروازیں چلائی جائیں گی۔ پروازوں کو پوری صلاحیت کے ساتھ کام کرنے کی اجازت دینے کے ساتھ ساتھ وزارت نے ایئر لائنز اور ہوائی اڈے کے آپریٹرز سے کہا ہے کہ وہ کووڈ 19 کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے تمام اقدامات کو یقینی بنائیں۔ اس کے علاوہ سفر کے دوران کووڈ پروٹوکول پر سختی سے عمل کرایا جانا چاہیے۔

      مسافروں کی تعداد اگست 2021 سے بڑھ گئی۔
      ستمبر 2021 کے پہلے چھ دنوں میں 2 لاکھ افراد نے روزانہ ہوائی سفر کیا۔ یہی نہیں اسی طرح کے اعداد و شمار اگست 2021 میں بھی دیکھے گئے۔ اگست میں ملک میں 57،498 پروازوں میں 65،26،753 افراد نے ہوائی سفر کیا جو کہ جولائی 2021 کے مقابلے میں 33 فیصد زیادہ ہے۔ کووڈ 19 کے معاملات میں کمی کے بعد ،مرکزی حکومت نے اگست سے ہوائی سفر کے قوانین میں نرمی کا اعلان کیا تھا۔ وہیں مرکزی حکومت نے 21 جون اور 13 اگست 2021 کو گھریلو پروازوں کے کرائے میں اضافے کا بھی اعلان کیا ہے۔

      ایئر لائنز کو 15 دن کرایہ طے کرنے کی چھوٹ
      مرکزی حکومت نے ستمبر 2021 میں ایئرلائنز کو ایک بڑی راحت دیتے ہوئے مہینے میں 15 دن کا کرایہ طے کرنے کی چھوٹ دی تھی۔ باقی 15 دنوں کے لیے انہیں حکومت کی طرف سے مقرر کردہ پرائس بینڈ کے مطابق کرایہ لینا پڑے گا۔ کرایے کے پرائس بینڈ کے تحت حکومت اب تک سب سے کم اور سب سے زیادہ کرایہ کی حد مقرر کر رہی تھی لیکن اب اس میں نرمی کر دی گئی ہے۔ آپ کو بتادیں کہ کورونا وائرس وبا کی وجہ سے ہوا بازی کا شعبہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ سال 2020 کے دوران ایئر لائنز کا آپریشن مکمل طور پر بند ہو گیا تھا۔ کئی ماہ تک سروس بند رہنے کے بعد اندرون ملک پروازیں شروع ہوئیں تاہم مسافروں کی تعداد 50 فیصد رہ گئی تھی۔
      Published by:Sana Naeem
      First published: