உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ٹیکس دہندگان کیلئے اچھی خبر! بہت جلد دورہوں گی نئے انکم ٹیکس پورٹل کی سبھی مشکلات

    ٹیکس دہندگان کیلئے اچھی خبر! بہت جلد دورہوں گی نئے انکم ٹیکس پورٹل کی سبھی مشکلات

    ٹیکس دہندگان کیلئے اچھی خبر! بہت جلد دورہوں گی نئے انکم ٹیکس پورٹل کی سبھی مشکلات

    وزیر خزانہ نرملا سیتارمن (FM Nirmala Sitharaman) نے آج کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن آن لائن فائل کرنے کے نئے پورٹل (New Income Tax Portal) میں درپیش مسائل ایک یا دو دنوں میں حل ہو جائیں گے ۔

    • UNI
    • Last Updated :
    • Share this:
      نئی دہلی : وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے آج کہا کہ انکم ٹیکس ریٹرن آن لائن فائل کرنے کے نئے پورٹل میں درپیش مسائل ایک یا دو دنوں میں حل ہو جائیں گے ۔ نرملا سیتارمن نے نامہ نگاروں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ جون میں جب اس پورٹل کو لانچ کیا گیا تھا ، اس وقت کچھ مسائل پیش آئے تھے اور اس کے بعد پورٹل چلانے والی کمپنی انفوسس سے رابطہ کیا گیا اور اسے درست کرنے کے لیے کہا گیا۔ ریونیو سکریٹری ہفتہ وار بنیادوں پر اس کی نگرانی کر رہے ہیں اور انفوسس کے نندن نیلکانی نے بھی اس سلسلے میں ایک پریزنٹیشن دی ہے۔

      انہوں نے کہا کہ اس حوالے سے ٹیکس دہندگان کی طرف سے تجاویز آئیں تھیں اور انہوں نے پرانے پورٹل کو بحال کرنے کی اپیل بھی کی تھی ، لیکن ایسا نہیں ہو سکا کیونکہ نئے پورٹل پر کئے گئے انتظامات پرانے پر موجود نہیں ہیں ۔ وزیر خزانہ نے کہا کہ انڈین انسٹی ٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس سے بھی اس سلسلے میں رابطہ کیا گیا۔ اب ایک دو دن میں تمام مسائل حل ہو جائیں گے۔

      کورونا کے بعد ٹریک پر آرہی ہے معیشت

      وزیر خزانہ نرملا سیتارمن نے کہا کہ ہندوستان کی معیشت کورونا وائرس کی دوسری لہر کے بعد اب پٹری پر واپس آ رہی ہے۔ سیتارمن نے بتایا کہ معیشت میں بحالی کورونا وائرس کی دوسری لہر سے متاثر ہوئی تھی، لیکن اب یہ دوبارہ پٹری پر آرہی ہے ۔ تمام بڑے معاشی اشاریے سے ایسے ثبوت مل رہے ہیں ۔ خوردہ مہنگائی 6 فیصد سے نیچے آ گئی ہے اور بجلی کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔ مینوفیکچرنگ کی سرگرمیاں شروع ہو چکی ہیں۔

      کورونا وائرس کی وجہ سے متاثر ہونے والی طلب کو تیز کرنے کے لیے کیے جانے والے اقدامات کے بارے میں پوچھے جانے پر انہوں نے کہا کہ اس کے لیے پہلے ہی انتظامات کر لیے گئے ہیں۔ چھوٹے شہروں کے تاجروں کو ڈیڑھ لاکھ روپے تک آسان قرض دینے کے اقدامات کیے گئے ہیں ، جس سے طلب بڑھانے میں مدد مل رہی ہے۔ اس کے بعد تنخواہ دار لوگوں کی تنخواہ وغیرہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

      جی ایس ٹی کی شرحوں کو معقول بنانے کے بارے میں پوچھے جانے پر وزیر خزانہ نے کہا کہ اس سلسلے میں جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگوں میں پہلے بھی بات چیت کی گئی تھی لیکن ابھی تک کوئی فیصلہ نہیں کیا گیا۔ کورونا کی وجہ سے ، فی الحال ایسا ہوتا ہوا دکھائی نہیں دیتا، لیکن اب جلد ہی جی ایس ٹی کونسل کی میٹنگ ہوگی۔
      Published by:Imtiyaz Saqibe
      First published: