ہوم » نیوز » شمالی ہندوستان

مفت میں 50 لیٹر پٹرول۔ڈیزل پانے کا مل رہا ہے بہترین موقع ، یہاں جانیں پورا طریقہ اور اٹھائیں فائدہ

پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں مسلسل آسمان چھو رہی ہیں۔ اگر ایسے میں ایک سال میں 50 لیٹر پٹرول۔ڈیزل مفت میں دیا جائے تو آپ کیا کہیں گے؟

  • Share this:
مفت میں  50  لیٹر پٹرول۔ڈیزل پانے کا مل رہا ہے بہترین موقع ، یہاں جانیں پورا طریقہ  اور اٹھائیں فائدہ
پٹرول۔ڈیزل کی قیمتیں مسلسل آسمان چھو رہی ہیں۔ اگر ایسے میں ایک سال میں 50 لیٹر پٹرول۔ڈیزل مفت میں دیا جائے تو آپ کیا کہیں گے؟

ملک میں پٹرول اور ڈیزل (Petrol-Diesel) کی قیمتیں آسمان چھو رہی ہیں۔ پبلک سیکٹر کی تیل کمپنیوں کے ذریعے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق سنیچر کو پٹرول کی قیمت میں ریکارڈ 39 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل 37 پیسے فی لیٹر کی بڑھوتری ہوئی۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل میں نرمی کے باوجود گھریلو سطح پر ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ کے سلسلہ لگاتار 12 ویں روز بھی جاری رہا۔ راجدھانی دہلی میں آج پٹرول 39 پیسے کے اضافے سے 90.58 روپے اور ڈیزل 37 پیسے کے اضافے کے ساتھ 80.97 روپے فی لیٹرہو گیا۔ اگر ایسے میں ایک سال میں 50 لیٹر پٹرول۔ڈیزل مفت میں دیا جائے تو آپ کیا کہیں گے؟ جی ہاں انڈین آئل ایچ ڈی ایف سی بینک کریڈٹ کارڈ (IndianOil HDFC Bank Credit Card) کے ذریعے ادائیگی کرنے پر یہ ممکن ہے۔


ملتے ہیں فیول پوائنٹس

انڈین آئل ایچ ڈی ایف سی بینک کریڈٹ کارڈ (IndianOil HDFC Bank Credit Card) کے ذریعے کسٹمرس آئی او سی ایل آؤٹ لیٹس پر فیول پوائنٹس ' (Fuel Points) نام کا ریوارڈ پوائنٹ حاصل کر سکتے ہیں۔ اتنا ہی نہیں، گروسری، بل کی ادائیگی اور شاپنگ جیسے دیگر اسپینڈ پر بھی کسٹمر فیول پوائنٹس (Fuel Points) کما (Earn) سکتے ہیں۔


اس کارڈ کے ذریعے Fuel خریدتے وقت جتنے پیسے خرچ کرتے ہیں اس کا پانچ فیصدی آپ کو (Fuel Points) کے طور پر ملتا ہے۔ انڈین آئل کے آؤٹ لیٹ پر پہلے چھ ماہ میں آپ کو ہر مہینے زیادہ سے زیادہ 50 (Fuel Points) ملتے ہیں۔ 6 ماہ کے بعد آپ زیادہ سے زیادہ 150 (Fuel Points) حاصل کر سکتے ہیں۔ (Fuel) کے علاوہ دیگر شاپنگ پر آپ کو 150 روپئے خرچ کرنے پر 1 (Fuel Points) ملتا ہے۔

کارڈ کی سالانہ فی 500 روپئے
کارڈ کی سالانہ فی 500 روپئے ہے۔ حالانکہ ایک سال میں کم از کم پچاس ہزار روپئے خرچ کرنے پر کوئی سالانہ فیس نہیں دینی ہوگی۔ اس کریڈٹ کارڈ کو پانے کیلئے آپ ایچ ڈی ایف سی بینک کی ویب سائٹ hdfcbank.com پر جاکر اپلائی کر سکتے ہیں یا نزدیکی بینک برانچ میں جاکر بھی اپلائی کر سکتے ہیں۔

آئل مارکیٹنگ کی سرکاری کمپنی انڈین آئل کارپوریشن کے مطابق راجدھانی دہلی میں پٹرول میں 39 پیسے اور ڈیزل میں 37 پیسے فی لیٹر کا اضافہ ہوا ہے۔ پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں اب تک اعلیٰ ترین سطح تک پہنچ گئی ہیں۔ فی الحال دونوں ایندھن کی قیمتیں تقریبا ہر شہر میں اعلی ترین سطح پر چل رہی ہیں۔ کچھ شہروں میں یہ 100 روپیہ کی سطح کو بھی عبور کرچکا ہے۔

نیا سال پیٹرولیم ایندھن کیلئے اچھا نہیں رہا۔ جنوری اور فروری میں اب تک پٹرول 24 دن مہنگا ہوا ، اور ان 24 دنوں میں یہ 06.77 روپے مہنگا ہوچکا ہے۔ پٹرول کے ساتھ ساتھ ڈیزل کی قیمت بھی ریکار بنانے کے راستے پر گامزن ہے۔ نئے سال کے 24 دن کے دوران ڈیزل 07.10 روپے فی لیٹر مہنگا ہوا ہے۔

ملک کے چار بڑے شہروں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں مندرجہ ذیل ہیں۔
دہلی 90.58 80.97

ممبئی 97.00 88.06

چنئی 92.59 85.98

کولکاتہ 91.78 84.56
Published by: Sana Naeem
First published: Feb 21, 2021 11:18 AM IST