اپنا ضلع منتخب کریں۔

    گوگل کو لگا جھٹکا، اشتہار میں BARDنے دی غلط معلومات، الفابیٹ کے شیئروں میں بڑی گراوٹ

    گوگل کو لگا جھٹکا، اشتہار میں BARDنے دی غلط معلومات، الفابیٹ کے شیئروں میں بڑی گراوٹ

    گوگل کو لگا جھٹکا، اشتہار میں BARDنے دی غلط معلومات، الفابیٹ کے شیئروں میں بڑی گراوٹ

    کمپنی نے اس ہفتے اپنے بنگ سرچ انجن کے ایک نئے ورژن کو جاری کیا، جو سرچ مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی گوگل سے پچھڑ گیا ہے۔

    • News18 Urdu
    • Last Updated :
    • Newyork
    • Share this:
      گوگل کی پیرینٹ کمپنی  الفابیٹ کے شیئروں میں بدھ کو 8 فیصدی سے زیادہ کی گراوٹ درج کی گئی۔ بتایا جارہا ہے کہ کمپنی کو قریب 100 ارب ڈالر کا نقصان ہوا ہے۔ آرٹیفیشل انٹلیجنس چیٹ باٹ بارڈ کے لیے تشہیری مواد میں گلط معلومات ہونے کی رپورٹ کے  بعد شیئروں میں گراوٹ آئی۔ کمپنی کی تشویش کو بڑھاتے ہوئے کہ حریف مائیکروسافٹ ایک نئے اے آئی کے ساتھ سرچ انجن مارکیٹ میں اپنی توسیع کرسکتا ہے۔

      بارڈ سے پوچھا گیا تھا یہ سوال

      اس اشتہار میں بارڈ کے سامنے ایک شخص نے سوال کیا، ’ جیمس ویب اسپیس ٹیلی اسکاپ کی کون سی نئی کھوجوں کے بارے میں میں اپنے 9 سال کے بچے کو بتاسکتا ہوں؟‘ بارڈ جلدی سے دو صحیح جواب دیتا ہے، لیکن اس کا آخری ردعمل غلط تھا۔ بارڈ نے لکھا کہ ٹیلی اسکوپ نے ہمارے نظام شمسی کے باہر کسی سیارے کی پہلی تصویریں لیں۔ حقیقت میں ان ایکسوپلانیٹس کی پہلی تصویریں ناسا کے ریکارڈ کے مطابق، یوروپین ساوتھرن آبزرویٹری کی بہت بڑی دوربین کے ذریعے لی گئی تھی۔ واقعہ کے دوران الفابیٹ کے شیئروں میں گراوٹ آئی۔

      گوگل کے شیئر8.1 فیصد گر کر  98.91 پر آگئے۔ دریں اثنا، مائیکروسافٹ  میں (ایم ایس ایف ٹی ) معمولی اضافہ ہوا۔ مائیکروسافٹ اے آئی کے مدمقابل اوپن اے آئی میں ایک بڑا اسٹیک ہولڈر ہے، جو چیٹ جی پی ٹی آپریٹ کرتا ہے، یہ چیٹ بوٹ حالیہ ہفتوں میں وائرل ہوا تھا۔ اس کے علاوہ، مائیکروسافٹ نے 23 جنوری کو اوپن اے آئی میں اربوں ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا ہے۔ کمپنی نے اس وقت رقم ظاہر کرنے سے انکار کردیا تھا۔

      یہ بھی پڑھیں:

      زوم کے تقریباً 1300 ملازمین کی نوکریوں میں کمی کا منصوبہ، سی ای او 98 فیصد تنخواہ میں....

      یہ بھی پڑھیں:

      آر بی آئی نے 0.25 فیصد قرض کیا مہنگا، اگلے سال شرح نمو 6.4 فیصد رہنے کا تخمینہ

      لیکن کمپنی نے اس ہفتے اپنے بنگ سرچ انجن کے ایک نئے ورژن کو جاری کیا، جو سرچ مارکیٹ میں ایک اہم کھلاڑی گوگل سے پچھڑ گیا ہے۔ مائیکروسافٹ بنگ کو چیٹ جی پی ٹی کی جانب سے استعمال کی جانے والی اے آئی تکنیک کے ساتھ مضبوط بنانے کا منصوبہ بنارہا ہے۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: