உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    ہندوستان پر کیوں ہے گوگل کی نظر، اس وجہ سے کرے گی ہندوستان میں اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری

    گوگل ہندوستان میں کرے گا اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری۔

    گوگل ہندوستان میں کرے گا اب تک کی سب سے بڑی سرمایہ کاری۔

    پچائی نے ہندوستان میں یوٹیوب پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پچائی کے مطابق YouTube شارٹس ہندوستان سمیت عالمی سطح پر کمپنی کے لیے بہت اہم ہیں۔ YouTube نے اب تک ہندوستان میں 5 ٹریلین آل ٹائم وویوز حاصل کیے ہیں اور اسے عالمی سطح پر یومیہ 15 بلین سے زیادہ وویوزمل رہے ہیں۔

    • Share this:
      نئی دہلی:الفابیٹ اور گوگل کے سی ای او سندر پچائی (Google CEO Sundar Pichai) نے ہندوستان کے بارے میں بڑا اعلان کیا ہے۔ پچائی کے مطابق آنے والے وقت میں ہندوستان ایک بڑا ڈیجیٹل مرکز بن جائے گا۔ دنیا کی ضروریات ہندوستان (India) سے پوری ہوں گی۔ پچائی نے ڈیجیٹل انڈیا میں گوگل کی سرمایہ کاری جاری رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ گوگل ہندوستان میں سرمایہ کاری (Investment in India) کرکے ڈیجیٹل معیشت(Digital Economy) کو مضبوط کرنے کے لیے کام کرے گا۔ گوگل کے سی ای او نے کہا ہے کہ ان کی کمپنی ہندوستان میں اس طرح کی مزید مصنوعات بنائے گی جس سے انہیں عالمی سطح پر مدد ملے گی۔ کمپنی نے پچھلے سال ہندوستان میں ڈیجیٹلائزیشن کے لیے USD 10 بلین (تقریباً 75,000 کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کا اعلان کیا تھا۔

      جانیے نئے پلان کے بارے میں...
      پچائی نے ہندوستان میں یوٹیوب پر زیادہ توجہ مرکوز کرنے کا بھی اعلان کیا ہے۔ پچائی کے مطابق YouTube شارٹس ہندوستان سمیت عالمی سطح پر کمپنی کے لیے بہت اہم ہیں۔ YouTube نے اب تک ہندوستان میں 5 ٹریلین آل ٹائم وویوز حاصل کیے ہیں اور اسے عالمی سطح پر یومیہ 15 بلین سے زیادہ وویوزمل رہے ہیں۔

      پچائی نے کہا کہ 2022 میں گوگل سرچ، Google Map اور YouTube میں نئے فیچرس کو شامل کریںگے۔ انہیں لوگوں کے ئے اور سہولت بخش بنایا جائے گا۔

      سندر پچائی کی مانیں تو ہندوستان میں ڈیجیٹل اکنامی کے زبردست امکانات موجود ہیں جو کہ عالمی سطح پر باقی ممالک کی مدد کرے گی۔ گوگل ہندوستان جیسی ابھرتی ہوئی مارکیٹوں میں زیادہ سے زیادہ سرمایہ کاری کرے گا تاکہ ملک میں زیادہ سے زیادہ لوگوں کو انٹرنیٹ تک پہنچ آسان ہو۔

      آپ کو بتاتے چلیں کہ حال ہی میں گوگل اور بھارتی ایئرٹیل نے5G کے حوالے سے ہاتھ ملایا ہے۔ گوگل ہندوستانی ٹیلی کام کمپنی Bharti Airtel میں 100 ملین ڈالر (7510 کروڑ روپے) کی سرمایہ کاری کرے گا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: