உங்கள் மாவட்டத்தைத் தேர்வுசெய்க

    خوشخبری! Google Payیوزرس کو کچھ منٹوں میں مل جائے گا 1 لاکھ روپے کا لون، جانیے کیسے؟

    گوگل پے یوزرس کو چند منٹوں میں مل جائے گا 1 لاکھ روپے کا لون!

    گوگل پے یوزرس کو چند منٹوں میں مل جائے گا 1 لاکھ روپے کا لون!

    گوگل پے کے ذریعے لون لینے کے لئے آپ کے پاس گوگل پے ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی اس سروس کا فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کو گوگل پے استعمال کرنا ہوگا اور آپ کی کریڈٹ ہسٹری اچھی ہونی چاہیے۔ دونوں ہونے پر آپ کو کچھ منٹوں میں ایک لاکھ روپے کا لون مل جائے گا۔

    • Share this:
      نئی دہلی:Google Pay Loan:اگر آپ بھی گوگل پے استعمال کرتے ہیں تو یہ آپ کے لیے کام کی خبر ہو سکتی ہے۔ آپ گوگل پے کے ذریعے 1 لاکھ روپے کا قرض حاصل کر سکتے ہیں۔ اگر آپ کو کسی بھی ایمرجنسی کے وقت ایک لاکھ روپے کی ضرورت ہے تو آپ گوگل پے کی اس سروس کا فائدہ اٹھا سکتے ہیں۔ آئیے جانتے ہیں آپ فوری قرض کیسے حاصل کر سکتے ہیں۔

      آپ کے پاس گوگل پے ہونا چاہیے
      گوگل پے کے ذریعے لون لینے کے لئے آپ کے پاس گوگل پے ہونا چاہیے۔ ساتھ ہی اس سروس کا فائدہ اٹھانے کے لئے آپ کو گوگل پے استعمال کرنا ہوگا اور آپ کی کریڈٹ ہسٹری اچھی ہونی چاہیے۔ دونوں ہونے پر آپ کو کچھ منٹوں میں ایک لاکھ روپے کا لون مل جائے گا۔

      DMI فائنانس نے لانچ کی سروس
      دراصل ڈی ایم آئی فائنانس لمیٹیڈ (DMI Finance Limited) نے Google Pay کے ساتھ مل کر ڈیجیٹل پرسنل لون (Digital Personal Loan) آفر کررہا ہے۔

      Google Pay یوزرس کو ہوگا فائدہ
      گوگل پے یوزرس کو اس سروس کے تحت دوہرا فائدہ ہے کیونکہ پہلے آپ گوگل پے کی سروس لے سکتے ہیں۔ اس کے علاوہ، آپ آسانی سے قرض کا فائدہ اٹھا سکیں گے۔ پہلے سے اہل صارفین کا فیصلہ مقررہ شرائط کے مطابق کیا جائے گا اور انہیں پہلے قرض دیا جائے گا۔ اگر آپ پہلے سے منظور شدہ صارف ہیں تو آپ کے فوری قرض کی درخواست پر حقیقی وقت میں کارروائی کی جائے گی۔ صرف چند منٹوں میں، ایک لاکھ روپے تک کے قرض کی رقم آپ کے بینک اکاؤنٹ میں آجائے گی۔ یہ قرض 36 ماہ میں ادا کرنا ہوگا۔
      Published by:Shaik Khaleel Farhaad
      First published: