بڑی خبر: 20 کروڑ لوگوں کے پین کارڈ ہو سکتے ہیں بیکار، حکومت کا یہ ہے منصوبہ

انکم ٹیکس محکمہ ان لوگوں کے پین کارڈز ڈی ایکٹیویٹ کر سکتا ہے جنہوں نے 30 ستمبر 2019 تک اپنے پین کو آدھار سے لنک نہیں کیا ہے۔

Apr 29, 2019 10:41 AM IST | Updated on: Apr 29, 2019 10:43 AM IST
بڑی خبر: 20 کروڑ لوگوں کے پین کارڈ ہو سکتے ہیں بیکار، حکومت کا یہ ہے منصوبہ

پین کارڈ ہو سکتے ہیں بیکار

مرکزی حکومت نے پرماننٹ اکاؤنٹ نمبر( پین ) اور آدھار کارڈ کو لنک کرنے کی ڈیڈلائن 30 ستمبر 2019 تک بڑھا دی تھی۔ انکم ٹیکس محکمہ ان لوگوں کے پین کارڈز ڈی ایکٹیویٹ کر سکتا ہے جنہوں نے 30 ستمبر 2019 تک اپنے پین کو آدھار سے لنک نہیں کیا ہے۔

کل 44 کروڑ پین کارڈز میں سے 20 کروڑ کو ابھی تک آدھار نمبروں سے جوڑا نہیں جا سکا ہے۔ محکمہ انکم ٹیکس کے ایک سینئر آفیسر کے مطابق، اب تک 24 کروڑ پین کارڈ لنک کئے جا چکے ہیں ۔ ہمیں شک ہے کہ بڑی تعداد میں پین کارڈ فرضی یا نقلی ہیں۔ اس وجہ سے ہم نے پین کو آدھار سے لنک کرنے کو لازمی کر دیا ہے۔

Loading...

بتا دیں کہ جن ٹیکس دہندگان کو 31 جولائی 2019 تک انکم ٹیکس ریٹرن( آئی ٹی آر) بھرنا ہے وہ بغیر پین کو آدھار کے ساتھ لنک کئے ریٹرن فائل نہیں کر سکتے۔ اس کا مطلب انہیں 31 جولائی سے پہلے پین کارڈ کو آدھار سے لنک کرانا ہی ہو گا۔

خیال رہے کہ حکومت نے 6 ویں بار پین کو آدھار سے لنک کرنے کی ڈیڈلائن میں توسیع کی ہے۔

Loading...