حکومت نے دیا دیوالی کا تحفہ، اب دال پر 8 روپے فی کلو کم کی قیمت
سرکار نے دیا دیوالی کا تحفہ، اب دال پر 8 روپے فی کلو کم کی قیمت
وزارت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دالوں کی قیمت میں 8 روپے کٹوتی کی ہے اور اسی قیمت سے ریاستو کو دال مہیا کرا رہی ہے، جس سے صارفین تک سستا اناج پہنچایا جاسکے اور تہواروں اور بازار میں دال کی قلت نہ ہوپائے۔
دیوالی سے ٹھیک پہلے مرکزی حکومت نے غریب کی تھالی میں سب سے اہم مانی جانے والی دال کو لے کر راحت کے اشارے دئیے ہیں۔ مرکزی حکوم تنے سستی قیمت پر دال اور پیاز کو مہیا کرانے کا اعلان کیا ہے۔
دال پر 8 روپے کی کٹوتی کنزیومر وزارت کا کہنا ہے کہ دیوالی پر کھانے پینے کی چیزوں کی قیمتیں کنٹرول میں رکھنے کی سبھی کوششیں کی جارہی ہیں۔ حکومت نے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ریاستون کو بے حد کم قیمت پر دال مہیا کرانے کا اعلان کیا ہے۔ وزارت نے کہا کہ مرکزی حکومت نے دالوں کی قیمت میں 8 روپے کٹوتی کی ہے اور اسی قیمت سے ریاستو کو دال مہیا کرا رہی ہے، جس سے صارفین تک سستا اناج پہنچایا جاسکے اور تہواروں اور بازار میں دال کی قلت نہ ہوپائے۔
43 ٹن کا اسٹاک ابھی حکومت کے پاس 43 ٹن دال کا اسٹاک ہے۔ تہواروں سے پہلے ہی حکومت نے ریاستوں کو سستی شرحوں پر دال مہیا کرادی تھی۔ مرکزی حکومت اب تک ریاستوں کو 88000 ٹن دال مہیا کراچکی ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ دیوالی پر قیمتیں نہیں بڑھیں گے اس کی پوری تیاری کی ہے۔ حکومت نے کسانوں کو دالوں کی مناسب قیمت دلانے کے لئے اس کی ایم ایس پی بڑھادی تھی۔ مسور دال کی ایم ایس پی 500 روپے فی کوئنٹل بڑھا دی ہے۔ اس کے بعد مسور کی ایم ایس پی 5500 روپے بڑھ کر 6 ہزار روپے تک ہوگئی ہے۔
کم ہوں گے پیاز کی قیمتیں کنزیومر وزارت کا کہنا ہے کہ مرکزی حکومت پیاز کی قیمتوں کو بھی کنٹرول میں کرنے کے لئے قدم اٹھارہی ہے۔ ساتھ ہی حکومت یقینی بنائے گی کہ تہواروں پر بازار میں پیاز کی قلت نہ ہوپائے۔ اس کے لیے حکومت بفر اسٹاک سے پیاز مہیا کراسکتی ہے۔
Published by:Shaik Khaleel Farhaad
First published:
سب سے پہلے پڑھیں نیوز18اردوپر اردو خبریں، اردو میں بریکینگ نیوز ۔ آج کی تازہ خبر، لائیو نیوز اپ ڈیٹ، پڑھیں سب سے بھروسہ مند اردو نیوز،نیوز18 اردو ڈاٹ کام پر ، جانیئے اپنی ریاست ملک وبیرون ملک اور بالخصوص مشرقی وسطیٰ ،انٹرٹینمنٹ، اسپورٹس، بزنس، ہیلتھ، تعلیم وروزگار سے متعلق تمام تفصیلات۔ نیوز18 اردو کو ٹویٹر ، فیس بک ، انسٹاگرام ،یو ٹیوب ، ڈیلی ہنٹ ، شیئر چاٹ اور کوایپ پر فالو کریں ۔