ہوم » نیوز » معیشت

بڑی خبر: حکومت نے ویزا پر ہٹائی پابندی، سیاحوں کو چھوڑ کر سبھی غیر ملکی شہریوں کو ہندستان آنے کی اجازت

حکومت نے سیاحتی ویزا کے علاوہ ، تمام او سی آئی ، پی آئی او کارڈ ہولڈرز اور دیگر غیر ملکی شہریوں کو کسی بھی مقصد کے لئے ہندوستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔

  • Share this:
بڑی خبر: حکومت نے ویزا پر ہٹائی پابندی، سیاحوں کو چھوڑ کر سبھی غیر ملکی شہریوں کو ہندستان آنے کی اجازت
حکومت نے سیاحتی ویزا کے علاوہ ، تمام او سی آئی ، پی آئی او کارڈ ہولڈرز اور دیگر غیر ملکی شہریوں کو کسی بھی مقصد کے لئے ہندوستان آنے کی اجازت دے دی ہے۔

نئی دہلی. مرکزی وزارت داخلہ (ایم ایچ اے) نے جمعرات کے روز ایک بیان جاری کیا جس میں تمام اوورسیز سٹیزن آف انڈیا  (OCI)  اور پرسن آف انڈیا اوریجن (PIO) کارڈ ہولڈرز اور دیگر تمام غیر ملکی شہریوں کو ہندوستان آنے کی اجازت دے دی گئی ہے۔ وزارت نے کہا کہ حکومت سیاحتی ویزا کے علاوہ ، تمام او سی آئی ، پی آئی او کارڈ ہولڈرز اور دیگر غیر ملکی شہریوں کو کسی بھی مقصد کے لئے ہندوستان آنے کی اجازت دیتی ہے۔ وہ (Authorized airports) اور سی پورٹ امیگریشن (seaport immigration)  چیک پوسٹ کے ذریعے ہوائی یا پانی کے راستوں سے ملک میں داخل ہوسکتے ہیں۔


اس کے علاوہ ، وزارت نے بتایا کہ اس چھوٹ کے تحت ، حکومت نے 'الیکٹرانک' ، سیاحت اور طبی زمرے کے علاوہ تمام موجودہ ویزا کو فوری طور پر بحال کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ طبی علاج کے لئے ہندستان آنے کے خواہشمند غیر ملکی شہری میڈیکل ویزا کے لئے میڈیکل اٹینڈنٹ سمیت درخواست دے سکتے ہیں۔






حالانکہ ایسے تمام مسافروں کو  وزارت صحت اور خاندانی بہبود کی ہدایات پر سختی سے عمل کرنا ہوگا۔ ایم ایچ اے نے یہ بھی کہا ہے کہ اگر اس طرح کے ویزوں کی مدت ختم ہوگئی ہے تو مناسب زمرے کے نئے ویزا ہندوستانی مشن / ڈاک سے حاصل کیے جاسکتے ہیں۔ بتادیں کہ کورونا وائرس  وبا (COVID-19 pandemic) کے پیش نظر ، حکومت ہند نے فروری 2020 سے بین الاقوامی مسافروں کی نقل و حرکت پر پابندی عائد کردی تھی۔
MOST SIXES:

OCI اور PIO کارڈ کیا ہے؟
رون ملک  میں بسے اور وہاں کی شہریت لے چکے ہندستانی لوگوں کیلئے او سی آئی کارڈ جاری کیا جاتا ہے۔ ہندوستانی وزارت داخلہ کی ویب سائٹ کے مطابق ، OCI کارڈ رکھنے والوں کو ہندوستانی شہریوں کی طرح تمام حقوق ہیں لیکن وہ لوگ انتخابات نہیں لڑ سکتے،  ووٹ نہیں ڈال سکتے ، سرکاری ملازمت یا آئینی عہدوں پر فائز نہیں ہوسکتے۔ اس کے علاوہ ہم زرعی اراضی نہیں خرید سکتے ہیں۔ ایک طرح سے ، OCI آپ کو ہندوستان میں ہر طرح کے معاشی لین دین کرنے  کی سہولیت دیتا ہے۔ پی آئی او کا مطلب ہے ہندوستانی نژاد پرسن (Person of Indian Origin)۔ یہ کارڈ ایک پاسپورٹ کی طرح دس سال کے لئے جاری کیا جاتا ہے۔

 
Published by: sana Naeem
First published: Oct 23, 2020 12:46 PM IST
corona virus btn
corona virus btn
Loading